پی سی جی اے نے روئی پر5روپے گانٹھ کاٹن سیس کے نفاذ کومستردکردیا

پی سی جی اے نے روئی پر5روپے گانٹھ کاٹن سیس کے نفاذ کومستردکردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصوصی رپورٹر) پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن(پی سی جی اے) نے روئی پر 5 روپے فی کانٹھ کاٹن سیس کے نفاذ کو مسترد کر دیا(بقیہ نمبر29صفحہ7پر )
ہے اور کہا ہے کہ حکومتی اداروں کی کپاس اور کاٹن سٹنڈرڈرائیزیشن کے حوالے سے کارکردگی صفر ہے۔کاٹن سیس کی ادائیگی نہیں کر یں گے۔ پی سی جی اے کے چیئرمین شہزاد علی خان اور جنرز گروپ کے چیئر مین حاجی محمد اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی جی اے کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کاٹن سیس کومسترد کر چکی ہے۔ ملک میں کپا س کی پیداوار مسلسل کمی کا شکا ر ہے۔تحقیقی اداروں اور زرعی سائنسدانوں سمیت حکومت کے محکمہ زراعت کی کارکردگی ناقص ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ایسے سیس ختم کروائیں جن کامتعلقہ صنعتوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے۔جنرز برادری ٹیکس ادا کر رہی ہے اور ٹیکس ادا کرتی رہے گی تاہم کرپشن کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔۔ جنرز برادری معاشی و ا قتصادی ترقی کی جانب ملک کو گامزن کرنے کے لیے کام کرنا چاہتی ہے۔ملک کی معیشت میں زراعت کا کردار 80 فیصد سے زاہد ہے۔حکومت زراعت کی ترقی کے لیے اقدامات کرے۔ پی سی جی اے میں جمہوریت اور جمہوری روایت کو فروغ حاصل ہوا ہے اور نئی باڈی اور عہدیدار جنرز، جننگ سیکٹر اور ایسوسی ایشن کی ترقی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔
حاجی اکرم