پیر پگارا سے ممتازبھٹو کی ملاقات سیاسی صورت حال پر گفتگو

پیر پگارا سے ممتازبھٹو کی ملاقات سیاسی صورت حال پر گفتگو

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ پیر صاحب پگارا سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے باغی رہنما سردار ممتاز علی بھٹو نے راجہ ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی اور فنکشنل لیگ کے رکن سندھ اسمبلی امتیاز احمد شیخ بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک خاص طور پر سندھ کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ممتاز علی بھٹو نے بلدیاتی الیکشن کے دوران خیرپور میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -