رحیمیارخان، تہرے قتل کے مجرم کوسزائے موت، 3لاکھ جرمانہ

رحیمیارخان، تہرے قتل کے مجرم کوسزائے موت، 3لاکھ جرمانہ

  

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج محمد زبیر نے تھانہ صدر خان پور میں درج مقدمہ قتل کے مرکزی ملزم مراد واہ کے رہائشی اجمل لاڑ جس نے 16مارچ 2013ء کوعدالت آنے والے 3افراد زاہد، طاہر اور مجاہد حسین جوکہ مقتول منیر احمد کے قتل کے درج مقدمہ کی پیروی کیلئے آرہے تھے کو گھات لگا کر (بقیہ نمبر27صفحہ7پر )

فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا تھا گزشتہ روز فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم اجمل لاڑ کو سزائے موت اور3لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی جرمانہ کی عدم ادائیگی پرمزید ایک سال قید بھگتنا ہوگی جبکہ ملزم کے ساتھی فیاض احمدکو شک کافائدہ دے کر بری کردیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -