بلدیاتی انتخابات، تیسرے مرحلے کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم، چہیتوں کو نوازنے پر جیالوں کا احتجاج

بلدیاتی انتخابات، تیسرے مرحلے کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم، چہیتوں کو نوازنے پر ...

  

ملتان، شجاع آباد، ٹھٹھہ صادق آباد، خانیوال، تلمبہ، باگڑسرگانہ، بوریوالا، کوٹ ادو، احمدپورشرقیہ، ہیڈراجکاں، راجن پور، ڈیرہ غازیخان، جام پور، فتح پور، صادق آباد، لیاقت پور، رحیمیارخان، رکن پور، اوچشریف، اللہ آباد، حاصل پور (سٹاف رپورٹر، نمائندگان) بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ کے سلسلہ میں ٹکٹوں کی تقسیم اور چہیتوں کونوازنے پر کارکنوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری، امیدواروں کی ڈور ٹوڈور انتخابی مہم ،ڈیرے آباد، حمایتوں کااعلان، خلاف ضابطہ تشہیری پینافلیکس اوربینرز آویزاں ، تلمبہ میں پولنگ پوتھ قائم، انتخابی نشانات آلاٹ، من پسند انتخابی نشان نہ ملنے پر احتجاج، ریٹرننگ عملہ سے توتکار، صادق آباد میں ن لیگ کے کارکنوں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت، ارکان اسمبلی کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایات ،مخدوم معین الدین علی کی لاہور میں حمزہ شہباز سے ملاقات ، کاغذات نامزدگی واپس لینے کاسلسلہ بھی جاری ہے۔ تفصیل کے مطابق بلدیاتی انتخابا ت کے تیسرے مرحلے کے سلسلہ میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلہ میں مسلم لیگ(ن) کے سٹی صدر رانا شاہد الحسن نے گذشتہ روز صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 196اور195 کی یو نین کو نسلوں میں چیئر مین و وائس چیئر مینوں میں پارٹی ٹکیٹیں تقسیم کیں۔ اس سلسلہ میںیو سی 54میں حاجی نیاز، رانا کاشف، یوسی 37سے رحمت علی رحمانی اور اختر خان،یوسی 48سے سلیم چیمہ یوسی50سے رانا شررف تاج اور عبدالکبیریم ، یوسی 51سے مرزا سرفراز ، یوسی 41سے ملک ناصر کمبوہ ، یوسی 42سے چوہدری عبدالستار اور عدیل شاہ، یوسی 49سے طفیل اسحاق خان کو جبکہ پی پی 195میں یوسی 14سے حقنواز آرئیں اور محمد اکبر،یوسی 4سے عبدالحمید اور عبدالمجید، یوسی 17سے امجد علی انصاری اور حاجی نذیر، یوسی18سے محمد اشفاق اور محمد رمضان ، یوسی 19سے ماسٹر محمد سعید اور وحید نواز ، یوسی21سے ملک طاہر عباس اور حاجی محمد اسحاق، یوسی 22سے حاجی خلیل احمد اور محمد ارشد، یوسی 25سے حاجی سعید اور ملک ارشد ڈوگر سمیت دیگر میں پارٹی ٹکٹ تقسیم کیے گئے۔بلدیاتی انتضابات کے تیسرے مرحلے کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا سلسلہ مکمل ہوگیا ہے اور گذشتہ متعدد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیے جبکہ آج امیدواروں کو نشانات آلاٹ کرکے حتمی فہرست بھی آویزاں کر دی جائے گی۔ دریں اثناء بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم اور کارکنوں کو پارٹی ٹکٹیں دے کر واپس لے کر من پسند چہیتوں کو نوازنے پر جیالے پارٹی رہنماؤں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے گذشتہ روز چوک نواں شہر پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے پی پی کے رہنما یوسی 29کے امیدوار چیئرمین محبوب حسین چغتائی اور محمد عمران کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس موقع پر کارکنوں نے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سابق جنرل سیکریٹری و سابق ایم پی اے ڈاکٹر جاوید صدیقی اور سٹی صدر و سابق ایم پی اے عثمان بھٹی کے خلاف نعرے بازی کی اور ان کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگائے اس موقع پر دیگر کارکنوں مظہر حسین بھٹی ، ملک محبوب پرویز، اسماعیل خان،سجاد حسین بلوچ، طارق بلوچ، مشتاق بلوچ، مشتاق راجپوت ، محسن بلوچ، محمد علی بلوچ ،ڈاکٹر طارق بھائی ضمیر،وکی خان ،حاجی وزیر،عمران تھہیم و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملتان میں پارٹی کی تباہی کے ذمہ دار ڈاکٹر جاوید صدیقی اور عثمان بھٹی ہیں جن کی غلط پالیسوں کی وجہ سے جیالے کارکن آج پارٹی سے بد دل ہو رہے ہیں۔ شجاع آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق شجاع آباد کے 12وارڈوں میں 19کونسلر امیداران نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں جن میں وارڈنمبر1میں اکرام اللہ، وارڈنمبر3 محمداشرف، وارڈنمبر4 سے محمداصغر، وارڈنمبر5سے عبدالسلام، وارڈنمبر6سے تیمورراشد، خلیق الرحمان، احمدحسن حمزئی، راؤ نوید سعید، وارڈنمبر7سے دیوان مشتاق، حاجی اختربلو، وارڈنمبر8سے شاہد پرویز ہاشمی، وارڈنمبر9سے خالد قریشی، شاہد عمران، وارڈنمبر10سے اللہ ڈتہ، وارڈنمبر11سے ڈاکٹرتنویر سلطان نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔ واضح رہے کہ میونسپل کمیٹی میں82امیدواران نے کاغذات نامزدگی کرائے تھے جن میں سے19امیدوار دستبردار ہوگئے ہیں۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کیمطابق دوسرے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن قریب آتے ہی ٹھٹھہ صادق آباد نواح کی سات یونین کونسلوں ٹھٹھہ صادق آباد ،چک 140,117,138,136,127دس آر،علی شیر واہن میں الیکشن کمپین تیز ہوگئی ہے،ان یونین کونسلوں میں ایم این اے افتخار نذیر،ایم پی اے کرم دادواہلہ،تحریک انصاف ،آزاد امیداروں کے مابین کانٹے دار مقابلے ہوں گے،جبکہ امیدواروں کی طرف سے ناراض ووٹر سپورٹرز رشتہ دار دوستوں کو منانے کے لئے رات گئے تک کمپین کی جانے لگی ہے۔ خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق بلدیاتی الیکشن کی آمد کے ساتھ ہی بلدیاتی امیداور وں نے پبلسٹی پینافلیکسز اور بینر کی شہر بھر میں بھر مار کردی شہر بھر کی دیواریں اور کھمبے پبلسٹی مواد سے رنگین دیکھائی دیتے ہیں پرنٹنگ پریس دفاتر میں رش بڑھ گیا چکوک کی یونین کونسلر کے کئی امیدواروں نے اپنے پبلسٹی مواد کے اخراجات پورے کرنے کے لئے اپنے جانور فروخت کرنے شروع کردیےء تاکہ زیادہ سے زیادہ پبلسٹی کرکے مخالف امیدواروں پر دھاک بٹھائی جاسکے شہر بھر میں پبلسٹی مواد کی تشہیر نے شہر کے حسن کا ستیا ناس کرکے رکھ دیا ہے۔ تلمبہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے لیے میونسپل کمیٹی تلمبہ کے پندرہ وارڈز میں 50امیدوار مد مقابل،سولہ پولنگ اسٹیشن پر39پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔کچھ عرصہ قبل نان تحصیل ہیڈکوارٹرتلمبہ کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دے کر 15وارڈز میں تقسیم کردیاگیا۔19نومبرکوہونے والے بلدیاتی الیکشن کے لیے 15وارڈزمیں کل پچاس امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں سب سے زیادہ تعدادمسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی، تحریک انصاف،پاکستان عوامی تحریک کے امیدواروں کے علاوہ بڑی تعدادمیں آزادامیدوار بھی میدان میں موجود ہیں۔بلدیاتی الیکشن کے لیے تلمبہ شہرمیں کل 16پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 19مردانہ اور20زنانہ پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جن میں 9504مرد اور 7879خواتین اپنا ووٹ کا حق استعمال کریں گی۔تلمبہ میں کل ووٹرزکی تعداد17383ہے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرکی جاری کردہ پولنگ سکیم کے مطابق پولنگ اسٹیشن نمبر1گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تلمبہ حصہ مڈل کی مشرقی طرف میں وارڈ نمبر4محلہ شیخاں اور گلی رحمت کے 708مردووٹرزاپنا ووٹ کاسٹ کریں گے،اسی طرح پولنگ اسٹیشن نمبر2ڈویژنل پبلک سکول تلمبہ مشرقی بلاک میں وارڈ نمبر2شمالی سائیڈ کچہ محلہ اور وارڈ نمبر3کچہ محلہ کے 1294مردووٹرز،پولنگ اسٹیشن نمبر3دفتر ٹاؤن کمیٹی مشرقی سائیڈ میں وارڈ نمبر5محلہ ککڑاں اورمحلہ راجپوتاں کے 784مردووٹرز،پولنگ اسٹیشن نمبر4گورنمنٹ بوائزہائی سکول تلمبہ بوہڑوالا کیمپس میں وارڈ نمبر4محلہ مستریاں کے 1200سے زائدووٹرز،پولنگ اسٹیشن نمبر5ددفتر ٹاؤن کمیٹی تلمبہ مغربی سائیڈ میں وارڈ نمبر6کے 586مردووٹرز،وارڈ نمبر10بلال کالونی اورتھانہ روڈ کے 481مردووٹرز،وارڈ نمبر10محلہ کوارٹرزکے315مردووٹرزکل 1382مردووٹرز،پولنگ اسٹیشن نمبر6گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول ڈوگراں میں وارڈ نمبر7محلہ داوڑاں کے 545مردووٹرز،وارڈ نمبر8محلہ ڈوگراں ،سندھی گیٹ کے 472مردووٹرز،وارڈ نمبر8محلہ دوگراں اورداوڑاں کے 420مردووٹرز، پولنگ اسٹیشن نمبر7دفتر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرایکس ٹینشن میں وارڈ نمبر9محلہ ڈوگراں سندھی گیٹ گلشن نورٹاؤن کے 731مردووٹرز،پولنگ اسٹیشن نمبر9گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر2نزدتھانہ تلمبہ میں وارڈ نمبر13محلہ چھاؤنی اورمحلہ مہرشکوراوروارڈ نمبر14ٹبی مسلم شیخاں کے کل 1161مردووٹرزپولنگ اسٹیشن نمبر10گورنمنٹ گرلزہائرسیکنڈری سکول مڈل بلاک میں وارڈ نمبر1محلہ سیداں جعفری،وارڈ نمبر15فاضل شاہ روڈ محلہ مستریاں ،وارڈ نمبر4محلہ شیخاں اورگلی رحمت کی کل 1528خواتین ووٹرز، پولنگ اسٹیشن نمبر11گورنمنٹ گرلزہائرسیکنڈری سکول مڈل بلاک میں وارڈ نمبر5محلہ ککڑاں والا،محلہ راجپوتاں اوروارڈ نمبر6محلہ گجراں کی کل1189خواتین ووٹرز،پولنگ اسٹیشن نمبر12ڈویژنل پبلک سکول مشرقی بلاک میں وارڈ نمبر2شمالی حصہ کچامحلہ اوروارڈ نمبر3کچامحلہ کی کل1000خواتین ووٹرز،پولنگ اسٹیشن نمبر13وٹرنری ہسپتال تلمبہ میں وارڈ نمبر7محلہ داوڑاں ،وارڈ نمبر8محلہ ڈوگراں،محلہ داوڑاں اورمحلہ ڈوگراں و سندھی گیٹ کی کل 1154خواتین ووٹرز، پولنگ اسٹیشن نمبر14گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول وارڈ نمبر10تلمبہ میں وارڈنمبر11محلہ کوٹ اسلام وگلشن نورٹاؤن اوروارڈ نمبر12محلہ ریسٹ ہاؤس کی کل 724خواتین ووٹرز،پولنگ اسٹیشن نمبر15گورنمنٹ ہائی سکول بی برانچ شمالی سائیڈمیں وارڈنمبر13محلہ چھاؤنی ،محلہ مہرشکوراوروارڈنمبر14ٹبی مسلم شیخاں کی کل1049خواتین ووٹرزجبکہ پولنگ اسٹیشن نمبر16گورنمنٹ ہائی سکول بی برانچ جنوبی سائیڈمیں وارڈ نمبر10محلہ کوارٹرز،بلال کالونی تھانہ روڈ اوروارڈ نمبر9محلہ ڈوگراں وسندھی گیٹ و گلشن نورٹاؤن کی کل 1235خواتین ووٹرزاپنا ووٹ کاسٹ کریں گی۔ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے لیے عملے کی تربیت جاری ہے اور تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ باگڑ سرگانہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق یوسی 35باگڑ سرگانہ بلدیاتی انتخابات کی بدلتی ہوئی صورتحال سیاسی جوڑ توڑ کاموسم شروع میاں محمد ایوب سرگانہ نے اپنے سیکڑوں ساتھیوں سمیت ہراج گروپ کے امیدوار وائس چیئر مین سہیل احمد سرگانہ کی حمایت کا اعلان کردیا۔یونین کونسل باگڑ سرگانہ بلدیاتی انتخابات میں جوڑ توڑ اپنے عروج پر میاں محمد ایوب سرگانہ سابق امیدوار نائب ناظم یوسی باگڑ سرگانہ نے اپنیسینکڑوں ساتھیوں سمیت ہراج گروپ کے نامزد امیدوار وائس چیئر مین میاں سہیل احمد کی حمایت کا اعلان کر تے ہوئے باقاعدہ مسلم لیگ ن ہراج گروپ کی کمپین کا آغاز کر دیا ہے ان کی شمولیت سے یوسی باگڑ میں ہراج گروپ کے امیدواروں کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے اور کئی دوسری اہم شخصیات کی شمولت بھی متوقع ہے اس سلسلہ میں میاں ایوب سرگانہ اندر خانہ میں جوڑ توڑ میں مصروف اوربہت جلد ایک اہم برادری اعلان کر سکتی ہے۔ان کی شمولیت کا میاں غلام صفدر سرگانہ،میاں محمد اصغر سرگانہ ،میاں اطہر سرگانہ امیدوار چیئر مین میاں سہیل احمد وائس چیئر مین نے خیر مقدم کیاہے اور اسے اپنی بہت بڑی کامیابی قراردیا۔ بوریوالا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی و صوبائی اسمبلی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس سید ساجد مہدی سلیم شاہ نے کہا ہے کہ پاکستا ن مسلم لیگ(ن) نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھر پور کامیابی حاصل کی ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزپاکستان مسلم لیگ کے نو منتخب جنرل کونسلر سردار محمد اسلم ڈوگر کی طرف سے اپنی کامیابی پر حلقہ انتخاب کے لوگوں کے اعزاز میں دئیے گئے چک نمبر473ای بی لاٹ ڈوگراں والی میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ناظم ضیاء احمد خان ڈھڈی، نومنتخب کونسلر بلدیہ سردار فلک شیر ڈوگر ،سردار شہزاد احمد ڈوگر،سردار لیا قت علی ڈوگر ،ڈویژنل سیکرٹری مسلم لیگ ن یو تھ ونگ مہر ابرار خالد ،سردار محمد ارشد ڈوگر ،چوہدری عبدالرحمن گھمن،سردار مشتاق احمد ڈوگر ،سردار محمد اعظم ڈوگر ،سردار محمد ڈوگر ،حافظ عبدالشکور ڈوگر،سردار محمد رمضان ڈوگر ،حاجی میاں مشتا ق احمد جوئیہ،محمد احمد ڈوگرکے علاوہ لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجودتھی۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق یونین کونسل پتل نمبر5کے امیدوار چئیرمین سید غوث شہباز بخاری نے بالٹی کے نشان کیلئے حلقہ کے ریٹرننگ افیسر مہر مختیار احمد کو4روز قبل درخواست دی ہوئی تھی،گذشتہ روز نشان الاٹ ہونے پر ریٹرننگ آفیسر مہر مختیار احمداس یونین کونسل چئیرمین کے مخالف امیدوار ملک طاہر پتل نے بھی بالٹی کے نشان کیلئے درخواست دی تو ریٹرننگ آفیسر نے طے پایا کہ دونوں امیدواروں کیلئے قرعہ اندازی کر لی جاتی ہے جس پر قرعہ اندازی میں بھی سید شہباز غوث بخاری کا نام نکل آیا اس کے با وجود بھی اسے بالٹی کا نشان نہ ملا،جس پر سید غوث بخاری نے اپنے سینکڑوں حامیوں سپورٹروں کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر کے خلاف پہلے تحصیل آفس پھر تھانہ چوک میں ایک احتجاج مظاہرہ کیا،مظاہرہ سے مین شاہراہ ملتان لیہ روڈ بلاک ہو گئی اور ٹریفک کی آمدورفت بند ہوگئی،دو گھنٹے کے احتجاج کے بعد ڈی ایس پی کوٹ ادو عبدالرحمٰن عاصم نے امیدوار سید شہباز غوث بخاری سے مذاکرات کئے اور ریٹرننگ آفیسر مہر مختیار سے بالٹی کا نشان الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا،جس پر مظاہرین احتجاج ختم کرکے ریٹرننگ آفیسر مہر مختیارکے پاس گئے جس نے نشان بالٹی دینے سے انکار کرتے ہوئے بلے باز کا نشان الاٹ کر دیا،اس بارے سید شہباز غوث بخاری نے الزام عائد کیا کہ یٹرننگ آفیسر مہر مختیاراحمد نے مخالف امیدوار سے رشوت لیکر نشان الاٹ کیا ہے جس کے خلاف وہ الیکشن کمیشن کو اگاہ کریں گے،انہوں نے الیکشن کمیشن سمیت کمشنر ڈیرہ غازیخان،ڈی سی اومظفرگڑھ حافظ شوکت علی سے نوٹس لینے اور ریٹرننگ آفیسر مہر مختیارکے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ احمدپورشرقیہ سے سٹی رپورٹر کے مطابق مسلم لیگ (ن) پارلیمانی بو رڈ این اے کے چےئر مین اور رکن قومی اسمبلی مخدو م سید علی حسن گیلا نی ، وائس چےئرمین رکن پنجا ب اسمبلی قاضی عد نا ن فرید ایڈووکیٹ کی مشاورت کے بعد پارلیما نی بورڈ بہا ولپور کے چئیرمین سینیٹر چوہد ری تنویر احمد نے میونسپل کمیٹی احمدپورشرقیہ کے 44 وارڈ کے امید واروں کو ٹکٹ جا ری کر دےئے ہیں۔ وارڈ نمبر 1 سے ٹھیکیدار حاجی محمد اشرف خا ن بلو چ، وارڈ نمبر 2 سے صادق علی راجپوت ، وارڈ نمبر 3 سے ملک حفیظ گڈولہ ، وارڈ نمبر 4 سے عبیداللہ کھور ، وارڈ نمبر 5 سے الحاج محمد شفیق کھوکھر ، وارڈنمبر 8 سے حافظ فیاض ببن ، وارڈ نمبر 9 سے اللہ بخش بلا مقابلہ ، وارڈ نمبر 10 سے محمد جا وید کیبل والا ، وارڈ نمبر 11 سے محمد ارشد غوری ، وارڈنمبر 12 سے فداحسین تبسم ، وارڈ نمبر 13ملک عمیر عرف سنی ، وارڈ نمبر 14سے ملک نسیم اعجاز مِسن ، وارڈنمبر 15 سے حاجی محمد ارشد نا نی والا ، وارڈ نمبر 16 سے حاجی محمد ریاض قریشی المعروف راجو قریشی ، وارڈ نمبر 17 سے ایم ظفر تا ج ، وارڈ نمبر 18 سے سید صا بر حسین شاہ ، وارڈ نمبر 19 سے محمد قاسم قریشی ، وارڈ نمبر 20 سے سید میاں میر عمر سعو د، وارڈ نمبر 21 سے چوہد ری ابوذر مو ھل ، ، وارڈنمبر 24 سے حافظ شہزاد ، وارڈنمبر 26 ، میاں مز مل ند یم ، وارڈ نمبر 27 شیخ ارسلا ن مجید ، وارڈ نمبر 28 سے شیخ رجب علی گجر ، وارڈنمبر 29 سے عبد الجبار گر دیز ی ،وارڈنمبر 31 سے رشید احمد ، وارڈ نمبر 35 سے شبیر احمد عباسی ، وارڈنمبر 36 سے ملک عثما ن رشید بو بک ، اور وارڈ نمبر 37 محمد یوسف فاروقی کو ٹکٹیں د ے دی گئی ہیں ۔ جنہو ں نے اپنی ٹکٹ اپنے ریٹرننگ آفیسر ز کے پا س جمع کردی ہیں ۔ جبکہ وارڈنمبر 6 پینڈنگ ، وارڈ نمبر 7 پینڈنگ ،وارڈ نمبر 22 پینڈنگ ، وارڈ نمبر 23 پینڈنگ،، وارڈ نمبر 25 پینڈنگ، وارڈنمبر 30 میں پینڈنگ،اور وارڈ نمبر 32 کی ٹکٹوں کو پینڈنگ رکھا گیا ہے ۔ اور وارڈنمبر 33 کو اوپن رکھا گیا ہے ۔ ہیڈراجکاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ہیڈراجکاں میں بلدیاتی الیکشن تیسرے مرحلے میں ہوں گے ۔ مگر جوں جوں الیکشن کی تاریخ قریب آ رہی ہے سیاسی ڈیرے آباد ہونے شروع ہو گئے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے امیدوار ہر راہ جاتے شخص سے گلے ملتے نظر �آئیں گے ۔ مگر جوں ہی الیکشن ختم ہوئے پھر انہوں نے سلام لینا بھی گوارا کرنا نہیں ہوتا ۔ تحصیل یزمان میں چوہدری طارق بشیر چیمہ MNAاور ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل کی ذاتی کاوشوں کی وجہ سے عام لوگوں سے میل جول رکھنے کی وجہ سے ق لیگ کی پوزیشن بہت بہتر ہو گئی ہے ۔ جب کہ ن لیگ کی قیادت اندرونی خلفشار کا شکا رہے۔ راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق راجن پور میں بلدیاتی اُمیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹ منٹ کے لئے صبح سے ہی اُمیدوار ریٹر ننگ آفیسران کے دفاتر کے باہر جمع ہوگئے میو نسپل کمیٹی راجن پور کے اُمیدواروں میں انتخابی نشانات پر آپس میں جھگڑ ے اور توتکرار کے باعث ریٹر ننگ آفیسر چوہدری محمد مختار کا کمرہ میدان جنگ بن گیا شہری اتحادچوہدری مسعود گروپ اور عوام دوست اتحاد عبدالرشید ساجد گروپ کے اُمیدوار بالٹی کے نشان پر بضد تھے ریٹر ننگ آفیسر چوہدری محمد مختار نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ٹائمنگ پر فیصلہ کرتے ہوئے سب سے پہلے کاغذات نامزدگی جمع کرا نے والے اُمیدواروں کو اُن کی پسند کا نشان بالٹی جبکہ مخالف اُمیدوارکو پریشر ککر کا نشان دے ڈالا اُمیدواروں کی جانب سے من پسند نشانات کے حصول پر جھگڑ ے کے باعث نشانات کاسلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا جبکہ پارٹی ٹکٹ جمع کرانے والے اُمیدوار اپنی اپنی ٹکٹیں جمع کرا کر چلے گئے آج میونسپل کمیٹی کے پانچ اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس بھی لئے ۔ علاوہ ازیں ن لیگی اور دریشک اتحاد کے اُمیدواروں میں جھگڑے ،مسلم لیگ ن اور علاقائی دریشک اتحاد نے کئی وارڈز میں ایک سے زائد اُمیدوار سامنے آنے پر وارڈز کو’’خالی ‘‘ چھوڑ دیا ،اُمیدوار جیتنے پر گروپ میں شمولیت کااعلان کریں گے تین سے زائد وارڈز میں پاکستان عوامی تحریک ،سنی تحریک اور سرائیکستان اتحاد کے اُمیدوار بھی میدان میں آئے ہیں بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیاں اب انتخابی نشانات ملنے کے بعد مزید تیز ہوجائیں گی۔ ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گزشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے اپنی رہائش گاہ پر ڈیرہ غازیخان کارپوریشن کی سترہ میں سے تیرہ نشستوں پر اُمیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا اور تیرہ یونین کونسلوں کے چیئرمین ،وائس چیئرمین اور کونسلران کو ٹکٹ تقسیم کیے جبکہ کارپوریشن کی چار نشستوں کو اوپن چھوڑ دیا گیا ہے جہاں مسلم لیگ ن لغاری گروپ اور مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ کے اُمیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ تحریک انصاف پیپلز پارٹی ،جماعت اسلامی کے علاوہ آزاد اُمیدوار بھی مقابلے میں شامل ہیں ڈیرہ غازیخان کارپوریشن کی یونین کونسل نمبر1پر چیئرمین ایاز شاہ ،وائس چیئرمین شلمہ بھمبھانی یونین کونسل نمبر2 میں چیئرمین خادم لشاری ،وائس چیئرمین محمد نواز پنوار،یونین کونسل نمبر3میں چیئرمین فیا ض شاہ ،وائس چیئرمین محمد اسماعیل گجر یونین کونسل نمبر4میں چیئرمین ذوالقرنین لاشاری ،وائس چیئرمین محمد زبیر نظامی،یونین کونسل نمبر5میں چیئرمین سید دلاور شاہ،وائس چیئرمین خادم حسین ،یونین کونسل نمبر7میں چیئرمین شاہد حمید چانڈیہ ،وائس چیئرمین محمد اسلم خانزادہ یونین کونسل نمبر8میں چیئرمین شیخ نقیب ،وائس چیئرمین قاری محمد شفیق ،یونین کونسل نمبر11میں چیئرمین ظفر خان مستوئی ،وائس چیئرمین چاند خان سکھانی ،یونین کونسل نمبر13میں چیئرمین حاجی خدابخش،وائس چیئرمین محمد شریف وڈانی ،یونین کونسل نمبر14میں چیئرمین شاہد خان بغلانی ،وائس چیئرمین احمد خان حجانہ ،یونین کونسل نمبر16میں چیئرمین میاں سلطان محمود ڈاہا،وائس چیئرمین غلام شبیر بھٹی ،یونین کونسل نمبر17میں چیئرمین شیخ بلال ،وائس چیئرمین محمد جہانگیر مسلم لیگ نواز کے اُمیدوار ہونگے جبکہ یونین کونسل نمبر6,9,12,14کو اوپن چھوڑ دیا گیاہے۔ جام پور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق حلقہ این اے 174میں مسلم لیگ ن کے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی ایم این اے سردارمحمدجعفرخان لغاری اور ایم پی اے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی کے درمیان شدیداختلاف کے بعد ایم این اے سردارجعفرخان لغاری نے تحریک انصاف کے ایم پی اے دریشک گروپ کے سردارعلی رضا خان دریشک سے الحاق کرکے 16 یونین کونسلزمیں مشترکہ امیدوارنامزدکردیے اورپارٹی قیادت سے حلقہ این اے ایک سوچوہترکو اوپن چھوڑنے کامطالبہ کردیا تاہم ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی کے مضبوط موقف کے بعد مسلم لیگ ن کی پارٹی قیادت میاں حمزہ شہبازکی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں مذکورہ 16 یونین کونسلزکو اوپن چھوڑنے کی بجائے ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی کے نامزدکردہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے گئے تاہم حلقہ این اے 174کی بقیہ17یونین کونسلز کو اوپن چھوڑدیا گیااسی طرح میونسپل کمیٹی جام پور اور میونسپل کمیٹی فاضل پورمیں بھی مسلم لیگ ن کے متفقہ امیدواروں پرکوئی اتفاق نہ ہوسکاجس کے بعد دونوں میونسپل کمیٹیوں کو اوپن چھوڑدیا گیا ہے جس کے بعد ن لیگ لغاری گروپ نے بالٹی اورن لیگ گورچانی گروپ نے بکری کانشان حاصل کرلیاہے۔ جبکہ تحصیل جامپور کی33یونین کونسلوں کے چیئرمینوں اورکونسلرز کیلئے نشانات الاٹ کرنے کی تقریب ہوئی جس میں بستی میرن میں گورچانی گروپ محمد شاہد ڈاڈا گروپ کوبکری کا نشان ملاجبکہ دیگرچیئرمینوں کوآزاد امیدوار سردار لنڈ گروپ کوبالٹی اور لغاری گروپ کومرغی اور دریشک گروپ کے چیئرمین کو بلا الاٹ کیاگیا۔ دوسری طرف آزاد امیدوار کونسلر عبدالجبار کانگڑ کو بھی مرغی کانشان ملا۔ فتح پور سے نامہ نگار کے مطابق بلدیاتی الیکشن کی سرگرمیاں جوڑ توڑ کاسلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے ۔امیدواروں نے پینافلیکس دعوتیں اور ووٹر کی ضروریات زندگی کامیابی کے لیے ہر حربے ااور پیسے کا بھی استعمال جبکہ متعدد سرکاری ملازمین ڈیوٹی دینے کی بجائے اپنے امیدواروں کے دفتروں میں ڈیرے اور الیکشن مہم میں سر فہرست ہیں جبکہ مخالف امیدواروں نے کوئف اکھٹے کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔ صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کے مطابق ورند برادری کی اہم شخصیات اور مسلم لیگ (ن) کے ممتازرہنماؤں سردار رئیس وسیم نواز ورند‘ رئیس شعیب احمدورند نے گزشتہ روز جمالدین والی میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود سے ملاقات کی اس موقع پر انھوں نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونیکا اعلان کیا ۔رکن صوبائی اسمبلی مخدوم سید مرتضیٰ محمود‘ امیدوار چےئرمین ضلع کونسل مخدوم سید علی محمود‘ مخدوم سید عثمان محمود ‘ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی رئیس محمد دین ورند‘ امیدوار چےئرمین یونین کونسل آدم صحابہ مجیب ارجمند خان‘وائس چےئرمین عدنان مصطفی خان ‘ رئیس بشیر احمد ورند‘ رئیس رفیق ورند‘ رئیس جمیل ورند‘ رئیس یونس ورند ‘ رئیس وسیم ورند ‘ سٹی صدر پیپلزپارٹی رانا ارشدجاوید‘ نویدعباس‘ ملک جہانگیر عمر ایڈووکیٹ‘ چوہدری محمد زاہد ایڈووکیٹ ‘ ملک مجیب ‘ ملک حنیف ‘ سردارظفر عباسی‘جام کبیر انڑ ‘ مختار احمد جام‘ حافظ فیض الرحمن بھیٹ‘ودیگر بھی اس موقع پرموجود تھے ۔ اس موقع پر امیدوارچےئرمین یونین کونسل آدم صحابہ مجیب ارجمند خان نے یوسی آدم صحابہ کے عمائدین کے ہمراہ مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی اور انہیں یوسی کی تازہ ترین صورتحال بارے آگاہ کیا ‘آخر میں تمام شرکاء کے اعزا ز میں مخدوم احمد محمود کی طرف سے پر تکلف ظہرانہ بھی دیا گیا۔ لیاقت پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق صوبائی حلقہ 287خصوصا سٹی لیاقت پور میں میرٹ پر ن لیگ کی ٹکٹیں تقسیم کی گئی ہیں انہوں نے وہاں موجود سابق سٹی ناظم راشد رفیق چوہدری کو میو نسپل کمیٹی لیاقت پور کا چیر مین نامزد کیا سٹی لیاقت پور میں وارڈ نمبر 8میں ماجد ریاض ، وارڈ نمبر 9عبدالرشید شاکر، 10میں طارق شاد ، 11محمد آصف وارث ، 12چوہدری خالد رفیق ، 13چوہدری راشد رفیق ، 14ملک بوٹا وقاص ، 15رانا محمد حسین ،16محمد طارق گجر ,17رفیق اللہ گجر ، 18چوہدری خالد علی ، 19حاجی محمد عطاء اللہ الیاس اور 20ماسٹر مجاہد کو ٹکٹیں دی اس موقع پر چوہدری محمد رمضان ایم ڈی ، محمد عارف گجر ، خورشید احمد خورشید ، جمعہ خان انجم ، بلال شریف چوہدری ، ایاز اکرام بھی موجود تھے۔ رحیمیارخان سے بیورورپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے50 وارڈز پر مشتمل میونسپل کمیٹی رحیم یارخان کے 2وارڈ ’’اوپن‘‘ چھوڑتے ہوئے باقی 48وارڈز میں پارٹی امیدواروں کی نامزدگیوں کو حتمی شکل دے کر انہیں ٹکٹ جاری کردیئے ہیں۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے میاں امتیازاحمد نے اپنی رہائش گاہ پر تقریب میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ایم پی اے چوہدری عمر جعفر‘ محمودالحسن چیمہ اور سابق تحصیل ناظم میاں اعجازعامر بھی موجود تھے۔ امیدواروں کے ناموں کی تفصیل یہ ہے۔ شفقت محمودوارڈ نمبر 1 نور محمد کالونی‘ رانا نیک محمد وارڈ نمبر 2 ظفر آباد کالونی‘ احمد محمود وارڈ نمبر 3اتحاد کالونی‘ محمد علی وارڈ نمبر 4 حنفیہ کالونی‘ سلیم اختر ایڈووکیٹ وارڈ نمبر 5 گلشن اقبال 1‘آصف حسنین وارڈ نمبر6 اقبال نگر‘ چوہدری عبدالغفور وارڈ نمبر 7 اقبال نگر‘ عمر حمید چوہدری وارڈ نمبر 8 مکہ ٹاؤن‘ میاں اعجازعامر (بلامقابلہ) وارڈ نمبر 9عباسیہ ٹاؤن‘ وارڈ نمبر 10 حبیب کالونی (اوپن)‘ محمد ظفر گجر وارڈ نمبر 11 ٹرسٹ کالونی‘ چوہدری اشفاق رشید وارڈ نمبر 12 زمیندارہ کالونی‘ محمد سہیل درانی (بلامقابلہ) وارڈ نمبر 13 ماڈل ٹاؤن‘ عبدالقیوم وارڈ نمبر 14 علامہ اقبال ٹاؤن‘ رانا محمد امجد وارڈ نمبر 15 جناح پارک‘ عبدالخالق شاہین وارڈ نمبر 16 جناح پارک‘ محمد رفیق شاہد وارڈ نمبر 17 جناح پارک‘ چوہدری ظفر یٰسین وارڈ نمبر 18سیٹلائٹ ٹاؤن‘ چوہدری زاہد اکرام وارڈ نمبر 19 دستگیر کالونی‘ حاجی محمد ایوب وارڈ نمبر 20 سخی سرور کالونی‘ نادر بشیر وڑائچ وارڈ نمبر 22 نیازی کالونی‘ محمد اکرم وارڈ نمبر 23 دستگیر کالونی‘ چوہدری محمدامین وارڈ نمبر 24محلہ کانجواں‘ محمد اکبر فخر محمود کانجو وارڈ نمبر 25 محلہ کانجواں‘ عبدالطیف بھٹی وارڈ نمبر 26 محلہ قاضیاں‘ عبدالواحد امین وارڈ نمبر 27 بستی امانت علی‘ رضوان شیخ وارڈ نمبر 28 محلہ قمرآباد‘ عالم خان وارڈ نمبر 29بغداد کالونی‘ ملک فیاض احمد وارڈ نمبر 30 غوث کالونی‘ میاں شاہد اسلام وارڈ نمبر 31 محلہ اسلام نگر‘ مہر عبدالحمید وارڈ نمبر 32 نورے والی‘ جام فیاض حسین وارڈ نمبر 33 ٹبی لاڑاں‘ چوہدری اصغر علی وارڈ نمبر 34 چک 72این پی‘ ناصر اقبال راجپوت وارڈ نمبر 35 پرانی نورے والی‘ محمد ارشد وارڈ نمبر 36 نورے والی‘ اللہ داد بلوچ وارڈ نمبر 37 چک 72این پی‘ محمد افضل شاکر وارڈ نمبر 39 اسلامیہ کالونی‘ وارڈ نمبر 40 حسین آباد (اوپن)‘ ڈاکٹر شمشیر خان وارڈ نمبر 41 قذافی کالونی‘ محمد ساجد وارڈ نمبر 42 قذافی کالونی‘ میاں خالد شاہین وارڈ نمبر 43 گلشن عثمان‘ چوہدری محمد اشرف وارڈ نمبر 44 گلشن عثمان‘ محمد جمیل اختر وارڈ نمبر 45 بستی کمہاراں‘ جام محمد اکرم وارڈ نمبر 46 رحمان کالونی‘ عمیر مظہر نثار وارڈ نمبر 47 بستی حاجی احمد‘ میاں محمداختر شاہین وارڈ نمبر 48 مڈ درباری‘ محمد حمید وارڈ نمبر 49 شاہ فیصل کالونی‘ منور حسین وارڈ نمبر 50 تھلی مہاتماں رحیم یارخان شامل ہیں۔ رحیمیارخان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق گزشتہ روز آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی جانب سے ارسال کیے گئے مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ مرحلہ وار ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں دہشت گرد ممبران اسمبلی کو نشانہ بناسکتے ہیں جس پر ممبران اسمبلی کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اضافی گارڈ تعینات کیے جائیں گے اسی طرح ممبران اسمبلی کی نقل وحرکت کو بھی محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اسی طرح ممبران اسمبلی کی ر ہائش گاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت بھی دی گئی ہیں۔ رکن پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹر ی مخدوم معین علی نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے لاہور میں حمزہ شہباز سے ملاقات کی اور مخدوم خسرو بختیار اور اپنے درمیان ہونے والے تنازعہ سے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کو آگاہ کیا جس پر حمزہ شہباز نے مخدوم معین الدین علی کو چیئر مین کے لئے لاہور سے ٹکٹ جاری کیا اور مخدوم خسر وبختیار کو تاکید کی گئی کہ مخدوم معین الدین علی کے مقابلے میں ن لیگ کے امیدوار کو یونین کونسل میانوالی قریشیاں سیدستبردار کیا جائے جس پر مخدوم معین الدین علی میانوالی قریشیاں پہنچے اور مخدوم خسرو بختیار سے ملاقات کی اور ان کے مقابلے میں مخدوم اعجاز حسین ہاشمی اور اور مخدوم فواد ہاشمی نے کاغذات واپس لے لئے جس پر میانوالی قریشیاں میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن میں ون ٹوون مقابلے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ اوچشریف سے نامہ نگار کے مطابق میونسپل کمیٹی اوچ شریف سے وارڈ نمبر 5سے آزاد امیدوار برائے جنر ل کونسلر خواجہ قیصر عباس بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں ، ان کے مد مقابل امیدوارخواجہ نثار ،خواجہ فضیلت ،خواجہ انصر عباس اور خواجہ مونس ان کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں ، بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار خواجہ قیصر عباس کو گیلانی بخاری اتحاد کے رہنماؤں ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی ، سابق تحصیل ناظم مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی ، سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری ،سابق تحصیل ناظم مخدوم سید سبطین حیدر بخاری کے حمایت یافتہ ہیں ،ان کی بلا مقابلہ کامیابی پر ان کے حامیوں نے جشن مناتے ہوئے بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، دوسری جانب وارڈ نمبر 6سے بھی آزاد امیدوار مخدوم سید اعجاز جہانیاں بخاری ، سابق تحصیل ناظم احمد پور شرقیہ اور گیلانی بخاری اتحاد کے رہنماء مخدوم سید سبطین حیدر بخاری کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں ، تاہم ان کا مقابلہ ن لیگ کے امیدوار اظہر علی دانش سے ہو گا ، اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق تحصیل ناظم احمد پور شرقیہ مخدوم سید سبطین حیدر بخاری نے کہا کہ گیلانی بخاری اتحاد کے تمام امیدوار میونسپل کمیٹی اوچ شریف کی نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ اللہ آباد سے نامہ نگار کیمطابق خان بیلہ میں پٹی آئی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں پارٹی رہنما میاں غوث،ڈاکٹر نذیر احمد صدیقی ،نذیر احمد خان چانڈیہ نے تحریک انصاف کے امیدواروں میں ٹکٹ تقسیم کیے یونین کونسل اللہ آباد میں امیدوار چےئرمین حافظ رانا یعقوب احمداور امیدواروائس چےئرمین ملک رفیق احمد،کونسلرز رانا افتخار احمد ،چوہدری بشیراحمد،غلام ےٰسین ،ڈاکٹر فیاض احمداور چوہدری محمد عرفان کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے گئے ٹکٹ ملنے پرپی ٹی آئی کے دفتر میں ڈھول کی تھاپ پر خوشی منائی گئی اور مٹھائی تقسیم کی گئی سپورٹر ز اور کارکنوں کی کثیر تعداد جمع ہو گئی اور مبارکباددی ۔امیدوار چےئرمین رانا یعقوب احمد ،وائس چےئرمین ملک رفیق احمد اور کونسلرز نے ریٹرننگ آفیسر ظہور حسین بھٹہ کوپارٹی وابستگی کے لیے پارٹی ٹکٹ جمع کرا دیے۔ حاصل پور سے سٹی رپورٹر کے مطابق بلدیاتی الیکشن وارڈ ایک تا سترہ میں کل97امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جس میں پانچ نا منظور۔اور تین بذریعہ کورٹ منظور ہوئے۔گزشتہ روز کاغذات واپسی کے سلسلہ میں طاہر محمود۔ عبدالروف۔عبدالجبار۔ حلقہ۔9 سہیل عمران۔وارڈ۔سترہ۔جاوید اقبال وارڈآٹھ۔ساجد سلیم۔ گیارہ وارڈسجاد احمد حلقہ14معظم کمال۔16سرور پپو۔13مبشر صدیق۔12مبشر صدیق۔بارہ۔محمد اکبر۔چھ۔محمد فیا ض وارڈ4خا لد مسیح۔وارڈدس۔الطاف۔پانچ۔وقاص خالد15عبدالجبار چھ۔زاہد اقبال۔14فیا ض افضل رنگا۔حا جی خا دم حسین۔خا دم حسین ناصر۔محمد اکرم عباسی۔راؤ اعظم ظفر ۔ راؤ محمد سلیم۔ وارڈ 3۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -