کسان پیکج، پے آرڈر کی تقسیم کا آغاز، شہر شہر تقاریب کا انعقاد

کسان پیکج، پے آرڈر کی تقسیم کا آغاز، شہر شہر تقاریب کا انعقاد

  

شجاع آباد ‘ کوٹ ادو ‘ میلسی ‘ وہاڑی ‘ میاں چنوں ‘ خانیوال ‘ مظفر گڑھ ‘ خان گڑھ ‘ لیہ ‘ راجن پور ‘ علی پور ‘ جام پور ‘ روجھان ‘ لیاقت پور ‘ صادق آباد ‘ بہاولپور ‘ ڈیرہ غازی خان ‘ مٹھن کوٹ ‘ چوک اعظم ( نمائندگان ) وزیر اعظم کے کسان پیکج کے تحت کاشتکاروں میں پے آرڈرز کی تقسیم ‘ ارکان اسمبلی ‘ ڈی سی اوز ‘ کمشنرز ‘ ڈی پی اوز کی جانب سے تقاریب کا افتتاح ‘ 5 ہزار کے حساب سے ساڑھے 12 ایکڑ تک کے رقبہ کے مالکان کو نوازنے کیلئے اداروں میں فنکشنز کا انعقاد ‘ متعدد جگہوں پر ناقص انتظامات کے باعث کسان خوار ‘ بائیو میٹرک(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

تصدیق کی شرط اور مشینوں کی خرابی نے بھی پریشان کیا ۔ شجاع آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق وزیر اعظم کسان پیکج کے تحت ناقص حکمت عملی سے کسان خوار ہو تے رہے ‘ یو فون کی فرنچائز کی بائیو میٹرک انگوٹھا تصدیق کرنے والی مشین خراب ہونے کیوجہ سے کسان لائنوں میں لگے رہے ۔ اگر کسی کے انگوٹھا جات تصدیق ہوئے تو وہ بھی 15 سے 20 منٹ بعد تصدیق ہوئے جس سے سارا دن کسان لائنوں میں لگے خوار ہوتے رہے ‘ سارا دن بھوکے پیاسے گھروں کو واپس لوٹ گئے ۔ 540 کسانوں میں سے بمشکل 100 کے قریب کسانوں کو چیک جاری کیے گئے ۔ کسان پیکج کا سٹارٹ 11 بجے کیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر بھی 11 بجے پہنچے ‘ اس کے پہنچنے کے بعد کام شروع کیا گیا ۔ بعدازاں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا اعجاز احمد نون ‘ رانا طلال نون ‘ رانا حسن نن بھی پہنچ گئے ۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے فیصل سٹیڈیم مظفرگڑھ میں کسانوں کو وزیر اعظم کسان پیکج کے چیک تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کسان پیکج چھوٹے کاشتکاروں جن کا رقبہ ساڑھے 12ایکڑ تک ہے کیلئے یک بڑا پیکج ہے۔ضلع مظفرگڑھ کے 85ہزار سے زائد کسانوں کو ڈیڑھ ارب روپے سے زائد رقم فراہم کئے جائیں گے ، جس کے لئے ضلع بھر میں 4تقسیم سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔ میلسی سے نمائندہ خصوصی کے مطابق وزیر اعظم کسان پیکیج کے چیک تقسیم کر نیکا پہلا مر حلہ گورنمنٹ بوائز کالج میلسی کے سبزہ زار میں ایک تقر یب شروع کیا گیا جسکی صدارت اسسٹنٹ کمشنر میلسی میاں محمدریاض نے کی۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق فضلع وہاڑی میں کسان پیکج کے تحت ابتدائی طو ر پر1620 کاشتکاروں میں پے آرڈر تقسیم کر دیئے گئے ضلع کونسل ہال وہاڑی میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ ، نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر اور ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب میاں محمد ثاقب خورشید کے ہمراہ پے آرڈر کی تقسیم کا آغاز کیا اس موقع پر کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ میاں چنوں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی جانب سے کسان زرعی پیکج کے تحت میاں چنوں کے 21ہزار کسانوں میں 5ہزار پر ایکٹر کے حساب سے رقم کی ادائیگی اسسٹنٹ کمشنر امجد سلیم سرگانہ کی سرپرستی میں ٹی ایم اے سبزہ زار میں کی گئی۔ خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر اعظم کسان پیکج کے تحت دیگر اضلاع کی طرح ضلع خانیوال میں بھی کپاس اور چاول کے ساڑھے بارہ ایکٹر تک کے کاشتکاروں کو 5ہزار روپے فی ایکٹر کے حساب سے رقوم کی ادئیگی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم کسان پیکج کے تحت ضلع بھر کے 64ہزار کاشتکاروں میں 1ارب 56کروڑ 16لاکھ 25ہزار روپے کی رقوم تقسیم کی جائینگی ضلع ہیڈ کوارٹر پر وزیر اعظم کسان پیکج کی مرکزی تقریب کا افتتاح ڈی سی او خانیوال خالد محمود شیخ نے تحصیل آفس خانیوال میں سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ حاجی عرفان احمد خان ڈاہا، اراکین صوبائی اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا ، سید حسین جہانیاں گردیزی، عامر حیات ہراج اور چوہدری فضل الرحمن کے ہمراہ رقوم کے پے آرڈ رز کاشتکاروں میں تقسیم کرکے کیا۔ مظفر گڑھ سے سٹی رپورٹر کے مطابق ڈی سی او نے بتایا کہ وزیر اعظم کے کسان پیکج کے تحت ضلع مظفرگڑھ کے 85ہزار سے زائد کسانوں کو ڈیڑھ ارب روپے سے زائد رقم فراہم کی جائیگی ‘ جس کے لئے ضلع بھر میں 4تقسیم سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔ خان گڑھ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق کسانوں کی سہولت کیلئے ہر سنٹر پر سایہ دار جگہ، پانی کے انتظام اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے‘چیک نیشنل بنک ، پنجاب بنک، حبیب بنک، یونائیٹڈ بنک اور مسلم کمرشل بنک کی کسی بھی برانچ سے کیش کرائے جاسکتے ہیں۔ لیہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد ، صوبا ئی پا رلیما نی سیکرٹری برائے داخلہ مہر اعجاز احمد اچلا نہ نے ضلع لیہ میں کسان پیکج کے پے آرڈر ضلع کو نسل لیہ میں منعقدہ تقریب میں کہے ۔تقریب میں اے ڈی سی ڈاکٹر لبنیٰ نذیر ، اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد خان چانڈیہ ، ذرائع ابلا غ کے نما ئندے و کاشتکاروں کی کثیر تعدا د مو جو د تھی ۔ اس موقع محکمہ ریو نیو ، نا درا ، پنجا ب بینک نے پے آرڈر فراہمی کے لئے سنٹر قائم کیے ہو ئے تھے ۔ راجن پور سے نامہ نگار کے مطابق پنجاب حکومت غریب کسانوں کی خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہے اور اس لئے حکومت نے اربوں روپے کا تاریخی زرعی پیکج دیا ہے۔ ان باتوں کا اظہار مقامی ایم این اے ڈاکٹر حفیظ خان دریشک کے بھائی سردار یوسف خان دریشک نے گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ کالج راجن پور میں کسان زرعی پیکج کے حوالے سے چاول اور کپاس کے کاشتکاروں کی مالی معاونت کے لئے حکومت کی طرف سے دیئے گئے پے آرڈرز تقسیم کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ،اے سی راجن پور چوہدری مختار،ڈپٹی ڈی اوزراعت غلام شبیر ، تحصیلداراورپٹواریوں نے شرکت کی۔ ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے تحصیل روجھان میں قائم کسان پیکج کی کی تقریب سے خطاب کیا۔اس تقریب میں ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری،اے سی روجھان ،ڈی او فاریسٹ اور کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علی پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کسان پیکج ملکی تاریخ کابڑا پیکج ہے،کسانوں کی بحالی ہی ملک وقوم کی ترقی کا باعث بنتی ہے،ملک کے کسان، کاشتکار کسی بھی شعبہ ہائے زندگی میں ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوتے ہیں‘ کسانوں ،کاشتکاروں سے رشوت طلب کرنے والا پٹواری نوکری سے برخاست ہوگا،شکایات کے فوری ازالہ کیلئے اسسٹنٹ کمشنر علی پورکی زیرنگرانی شکایت سیل قائم کیاگیا ان خیالات کااظہار عامر طلال خان گوپانگ ایم پی اے حلقہ پی پی 261نے گورنمنٹ ہائی سکول میں کسان پیکج کے تحت امدادی رقم وصول کرنے والے کسانوں ،کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری طارق جاویدڈی ڈی او زراعت،سلیم گوپانگ،عبدالرشید گوپانگ نے بھی خطاب کیا اورمخدوم کاظم رضا بخاری ریاض بخاری،ظفرخان گوپانگ،احمد کمال بزدار تحصیلدار بھی موجود تھے۔ جام پور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق غریب کسان بھائیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کسان پیکج کے تحت ملنے والی عبوری امداد پانچ ہزار روپے فی ایکڑ دینے کیلئے گزشتہ روز جام پور ٹی ایم اے جام پور میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں سینکڑوں کسان شامل تھے ۔ جام پور تحصیل میں تقریباً144 مواضعات کے کسانوں کو فی ایکڑ پانچ ہزار دینا تھے لیکن کافی دیر انتظار کر نے کے بعد صرف 2 مواضعات جام پور ‘ موضع محمد پور کے تقریباً سات اور جام پور کے گیارہ کسانوں کو چیک دیئے گئے ‘ اس کے بعد سسٹم خراب ہوگیا ۔ روجھان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی کسان پیکج کا افتتاح تحصیل روجھان میں ہوا جس کے مہمان خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے لٹریسی سردار عاطف حسین خان مزاری تھے۔ جبکہ تقریب میں ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر ، اسسٹنٹ کمشنر روجھان فارو ق صادق، تحصیل میونسپل آفیسر روجھان سید سبطین حیدر بخاری ، ریاض احمد مزاری ،امجد نواز خان مزاری، نور احمد راہی، ڈاکٹر غوث بخش مزاری ، عاشق محمد خان چونگلی، نوبت خان چونگلی، محمد سلیم جونیئر، عامر ندیم راجپوت، شکیل احمد پنوار، دانش مزاری، طفیل احمد، حاجی غلام علی راجپوت، کے علاوہ کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت۔ اس موقع پر کسانوں کو فی ایکڑ5000 روپے کے حساب سے پے آرڈر جاری کیے گئے ۔ لیاقت پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ن لیگ کے ممبر ان صوبائی اسمبلی مخدوم سید مسعود عالم اورمیاں اسلام اسلم نے جناح ہال لیاقت پور میں چھوٹے کسانوں کو وزیر اعظم کسان پیکج کے تحت امدادی رقوم کے چیک پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت ترقی کرے گی تو ملکی معشیت مضببوط ہو گی ملکی 65فیصد آباد ی پیشہ زراعت سے منسلک ہے وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب نے 341ارب کا کسان پیکج دیکر کسانوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کسان پیکج کاشتکاروں کی تقدیر بدلے گا‘ کھا د پر سسبسڈی اور شمسی توانائی پر ٹیوب ویلز کی تنصیب سے زرعی انقلاب آئے گا‘ امدادی رقوم سے کسان اپنے فصل سے آنیوالا نقصان برداشت کرنے کے قابل ہوجائیں گے‘ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی فلاح کیلئے سرگرم ہے ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی سردار رئیس محبوب احمد خان نے صادق آباد میں وزیراعظم کسان پیکج کے تحت کاشتکاروں میں امدادی رقوم کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نمائندہ صوبائی وزیر چوہدری اظہر شفیق ‘ اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد شکیل احمد بھٹی‘ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری طالب حسین‘ عبدالصبور چوہدری‘ حافظ فیض‘ تحصیلدار چوہدری الماس ‘ جاوید رفیق‘ عمران حفیظ‘ صابر ملک اور فرحان چوہدری ‘ چیف آفیسر اکرم رمدے‘ رانا زاہد رفیق‘ بھی موجود تھے۔ بعدازاں سردار رئیس محبوب احمد خان ‘ اسسٹنٹ کمشنر شکیل بھٹی‘ چئیرمین مارکیٹ کمیٹی حاجی طالب حسین‘ چوہدری اظہر شفیق‘ عبدالصبور چوہدری نے کاشتکاروں میں چیکس تقسیم کیے ۔ بہاولپور سے بیورو رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے وزیر اعظم کسان پیکج2015ء کا تحصیل سٹی اور رکن صوبائی اسمبلی شعیب اویسی نے تحصیل صدر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔کسان پیکج2015ء کے تحت مجموعی طور پر 70کروڑ روپے سے زائد پیکج سے ضلع بہاول پور کے چھوٹے کاشتکار و کسان مستفید ہوں گے۔صوبائی وزیر نے عباسیہ ہائی سکول میں منعقدہ تقریب میں کاشتکاروں و کسانوں سے خطاب میں کہا کہ زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ اگر کاشتکاروکسان خوشحال ہوں گے تو ملکی معیشت مضبوط ہو گی۔ ڈیرہ غازی خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد یثرب نے کہا ہے کہ زرعی پیکج کسانوں کی خوشحالی ، زراعت کی ترقی اور ملکی معیشت کے استحکام میں سنگ میل ثابت ہو گا . کسان پیکج کے ثمرات چھوٹے کاشتکاروں تک بلاامتیاز اور شفاف طریقے سے پہنچنے چاہئیں . انہوں نے یہ بات تحصیل کوٹ چھٹہ میں گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول میں کسان پیکج کی تقسیم کیلئے قائم کیے گئے خصوصی سنٹر کے معائنہ کے موقع پر ریونیو افسروں سے کہی . کمشنر معائنہ کے دوران نادرا ، پی ٹی اے اور ریونیو کے مختلف کاونٹرز پر گئے اور ان سے پیکج کی تقسیم کے حوالے سے معلومات حاصل۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کسان پیکج کا افتتاح کر دیاگیاہے . ڈی سی او ندیم الرحمن ، ایم پی ایز سید عبدالعلیم شاہ اور سردار محمود قادر لغاری نے ڈیرہ غازیخان میں سنٹرز کا باقاعدہ افتتاح کیا. اس موقع پر ڈی پی او غلام مبشرمیکن ، اے ڈی سی اصغر مجید بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے . کسان پیکج کے تحت ضلع کے 54224 کاشتکار مستفید ہوں گے جن میں تحصیل ڈیرہ کے 18849 تحصیل کوٹ چھٹہ کے 26147 اور تحصیل تونسہ کے 9228 کاشتکار شامل ہیں . . ڈیرہ غازیخان ، کوٹ چھٹہ اور تونسہ تحصیلوں میں خصوصی سنٹرز قائم کر کے کاشتکاروں کو ٹرانسپورٹ اوردیگر سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں . پہلے مرلے میں ضلع کے نادرا کی طرف سے تصدیق شدہ 1620 کاشتکاروں کو آٹھ کروڑ 83لاکھ روپے سے زائد رقم کے پے آرڈر جاری کیے جا رہے ہیں . تصدیق شدہ تمام کاشتکاروں کو پانچ ہزار روپے فی ایکر کے حساب سے مالی امداد دی جائے گی۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق وزیراعظم کسان پیکیج کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم کاشتکاروں کوشدیدمشکلات کاسامناافسران کاشتکار کی تذلیل کیلئے جیلے بہانے کرنے لگے تحصیل صدر میں چندافراد کوچیک دے کردفتربندکردیاگیا وزیراعلی پنجاب سخت نوٹس لیں ۔ وزیراعظم کے کسان پیکج ،پہلی قسط میں صرف تین مواضعات کے کسانوں کو امدادی رقوم کی آدائیگی سے کسانوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی حکو مت کسانوں کے صبر کاامتحان نہ لے اگر کئی ارب روپے کا پیکج دینا ہے تو یکمشت ضلع بھر کے مواضعات کے کسانوں کو امدادی رقوم کی فراہمی فوری طور پر یقینی بنائی جائے یہ باتیں وائس چئیر مین ایگری فورم راؤ محمد افسر نے اپنے ایک بیان میں کہیں اُن کا کہنا تھا کہ کسان جو اب گندم کی کاشت کے حوالے سے خاصے پریشان ہیں ایک طرف گندم کی کاشت کے لئے زمین کی تیاری ،بیج اور کھاد کی خریداری کے لئے اُنہیں خاصی رقم درکار ہے کسا نوں نے وزیراعظم نواز شریف کے پیکج سے اُمیدیں وابستہ کررکھی تھیں مگر حکو مت کی جانب سے محض دوسو کسانوں کی فہرست جاری کرنا کسا نوں کیساتھ مذاق کے مترادف ہے اُن کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ضلع بھر کے کسانوں کو امدادی رقوم کی آدائیگی کو یقینی بنایا جائے ۔ چوک اعظم سے سٹی رپورٹر کے مطابق گزشتہ روز پورے پاکستان کی طرح ضلع لیہ کی تحصیل چوبارہ میں وزیراعلی کی جانب سے دئے گئے کسان ریلیف پیکج کے بارے میں ایک سیمنار منعقددکیا گیا اس سیمینار میں تحصیل بھر سے سیکنڑوں کسانوں نے شرکت کی یہ سیمینار اسسٹنٹ کمشنرچوبارہ جام آفتاب حسین کی زیرنگران1ی منعقددکیا گیا۔

زرعی پیکج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -