کراچی ،اتحاد ٹاؤن میں مسلح افراد نجی بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

کراچی ،اتحاد ٹاؤن میں مسلح افراد نجی بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

  

کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں 8مسلح افرادنجی بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کرفرار ہوگئے اور جاتے ہوئے بینک میں موجود عملے اورکھاتے داروں کے موبائل فون سمیت سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام نے واردات کے بعد جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور سی سی ٹی وی فوڑیج کا جائزہ لیاتفصیلات کے مطابق بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاؤن کے نجی بینک میں جمعہ کی صبح 9بج کر25منٹ کے قریب 8ڈاکوؤں نے بینک میں گھس کر عملے اور کھاتے داروں کو یرغمال بنایا اور 35 لاکھ روپے لوٹ کر فرارہوگئے جب کہ ملزمان نے جاتے ہوئے بینک صارفین اور عملے کے قیمتی موبائل فونز بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے کاؤنٹرسے 5لاکھ جبکہ لاکرزتوڑکر30لاکھ نکال کرفرارہوگئے۔ جاتے ہوئے بینک میں موجود عملے اورکھاتے داروں کے موبائل فون سمیت سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ایس پی بلدیہ اعجاز ہاشمی کے مطابق واردات کے وقت بینک میں 2سیکورٹی گارڈ موجود تھے ۔ ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان کے مطابق واردات کی ایک بڑی وجہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہدایات پرعمل نہ کرنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بینک کا گارڈ بینک میں چائے بنانے میں مصروف تھا کہ ملزمان با آسانی بینک میں داخل ہو کر واردات کرگئے۔ڈکیتی کے بعد پولیس اور رینجرزکے اعلیٰ افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ڈی آئی جی ویسٹ فیروزشاہ اورایس ایس پی ویسٹ غلام اکبرمہیسر اور رینجرزکے اعلیٰ حکام نے جائے واردات کا دورہ کیا ہے ۔پولیس ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکوجلدبازی میں کچھ رقم بینک میں چھوڑ کرفرارہوگئے تاہم جاتے ہوئے بینک میں موجود عملے اورکھاتے داروں کے موبائل فون سمیت سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔واضح رہے کہ یہ واردات اس سال کی 11 ویں واردات ہے جبکہ 8 وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -