ڈی جی رینجرز کا سیکٹر کمانڈر ز کو شہر میں جاری کارروائیوں میں تیزی لانے اکاحکم

ڈی جی رینجرز کا سیکٹر کمانڈر ز کو شہر میں جاری کارروائیوں میں تیزی لانے ...

  

کراچی (کرائم رپورٹر) ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل بلال اکبر نے سیکٹرکمانڈرز کو شہر میں جاری کارروائیوں میں تیزی لانے کا حکم دے دیا ہے۔سندھ رینجرز کے اعلامیہ کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت جمعہ کو رینجرز ہیڈ کوارٹر میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ڈی ڈی جی رینجرز، سیکٹر کمانڈرز، لا آفیسرز اور پراسیکیوٹرز شریک ہوئے۔ڈی جی رینجرز کو پولیس، وکلا اور گواہوں کے قتل میں ملوث دہشتگرد، اجرتی قاتلوں اور ٹارگٹ کلرز کے سہولت کاروں کے خلاف تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ نے سیکٹر کمانڈر کو کارروائیوں میں تیزی لانے کا حکم دیا اورملزمان کی گرفتاری کے بعد قانون چارہ جوئی مکمل کرکے کیسز کو جلد از جلد عدالتوں میں پیش کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -