پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ،ایاس صادق کے مد مقابل امیدوارنہ لانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ،ایاس صادق کے مد مقابل امیدوارنہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی نے سپیکر کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ(ن) کے ایاز صادق کے مدمقابل امیدوار کھڑا کرنے کی مخالف کر دی ،جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی کے انتخاب اور اسمبلی کی کارروائی پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اجلاس میں پیپلز پارٹی پارلیمانی کمیٹی کے اکثریت ارکان نے رائے دی ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کیلئے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امید وار ایاز صادق ایک موزوں سپیکر ہیں انہوں نے پہلے بھی ایوان کو بہترین طریقے سے چلایا ہے پیپلزپارٹی کو ان کے مدمقابل اپنا امید وار سامنے نہیں لانا چاہیے ،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر کیلئے ایاز صادق کے مدمقابل کوئی امید وار کھڑا نہیں کرے گی ،ایاز صادق ایک بااخلاق اور باصلاحیت شخص ہیں،مسلم لیگ (ن) نے ایک اچھے شخص کی چوائس کی ہے ،انہوں نے پہلے بھی ایوان کو ایک بہترین طریقے سے چلایا ہے اور انہوں ہمیشہ غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے سپیکر کیلئے ایاز صادق کے علاوہ کسی اور کو نامزد کیا تو پھر پیپلز پارٹی بھی اپنا امید وار کھڑا کرے گی، انہوں نے کہا کہ سپیکر کے انتخاب کے علاوہ اجلاس کا حصہ نہیں بنیں گے ،اجلاس کی کارروائی اگر جاری رہی تو یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوگی جس کی سخت مخالفت کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے سپیکر کے لئے رسمی اعلان کیا ہے اگر وہ سنجیدہ ہوتی تو اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کرتی