اسفند یار والی سے راضی نامہ کا باب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند ہو چکا ہے ،بیگم نسیم ولی

اسفند یار والی سے راضی نامہ کا باب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند ہو چکا ہے ،بیگم نسیم ...

  

مردان (بیورورپورٹ)اے این پی ولی کی سربراہ بیگم نسیم ولی خان نے کہاہے کہ اسفندیارولی خان سے راضی نامہ کا باب ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بندہوچکاہے راضی نامے کے افواہوں میں کوئی صداقت نہیں اے این پی کے سربراہ پختون قوم کے مجر م ہیں جب تک وہ اپنی لوٹ مار اور کرپشن کے حوالے سے معافی نہ مانگے اورقومی دولت واپس نہ کریں ان سے صلح ممکن نہیں،احتساب والے خود کرپشن کے شکارہوگئے ہیں وہ مردان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں اس موقع پرصوبائی جنرل سیکرٹری ملک امان خان ،سینئر نائب صدر انورباچہ اور نائب صدر فیضان باچہ اور ضلعی صدر امیرنواب اورجنرل سیکرٹری نشتر خان بھی موجود تھے بیگم نسیم ولی خان نے کہاکہ اے این پی کے سربراہ اسفندیارولی خان سے ان کے ذاتی یا جائیداد کے حوالے سے اختلافات نہیں بلکہ انہوں نے باچاخان اورولی خان کی طرز سیاست چھوڑ کر پختون قوم کے سروں کا سودا کیا جس پر میں ان کے خلاف میدان میں نکلی ہوں انہوں نے کہاکہ اسفندیارولی خان نے باچاخان کے فلسفے اور خان عبدالولی خان کے طرز سیاست کو بہت نقصان پہنچایا انہوں نے پیسوں اور ٹھیکوں کی سیاست شروع کی ہے انہوں نے کہاکہ پارٹی نے ان سے ذاتی حیثیت میں اورسیاسی لحاظ سے راضی نامہ کا اختیار لیاہے اوراب یہ باب ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند ہوچکاہے ۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹے پروپیگنڈے سے ہمارے کارکنوں کی حوصلہ شکنی کی ناکام کوشش کی جارہی ہے لیکن پختونوں کے نام نہاد علمبردارسن لیں کہ میں باچاخان کے فلسفہ اور خان عبدالولی خان کے طرز سیاست کو بچانے کے لئے وہ میدان میں نکلی ہیں الیکشن کمیشن میں باقاعدہ پارٹی رجسٹرڈ کی ہے صوبے بھر کے دوروں کا شیڈول بنایاگیاہے جس کے بعد رکنیت سازی شروع کی جائے گی انہوں نے احتساب کے حوالے سے کہاکہ احتساب والوں کو نہیں معلوم کہ کل تک تانگے میں سفر کرنے والوں کے گھروں میں بلٹ پروف گاڑیاں کھڑی ہیں احتساب کا خود احتساب ہوناچاہئے وہ قومی دولت لوٹنے والوں سے خود بارگینگ کررہاہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -