ھنگو میں زلزلہ متاثرین میں پچانوے لاکھ کے امدادی چیک تقسیم
ھنگو( بیورو رپورٹ) ھنگو میں زلزلہ متاثرین میں پچانوے لاکھ کے امدادی چیک تقسیم،زلزلہ متاثرین ہمارے بہن بھائی ہیں جن کی بھر پور خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ناظم مفتی عبید اللہ اورڈپٹی کمشنر سید مجیب الرحمان نے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ھنگو میں املاک کو جزوی نقصانات کے پیش نظر متاثرین میں ایک ایک لاکھ کے امدادی چیک تقسیم کیے گئے۔مفتی عبید اللہ اور سید مجیب الرحمان نے متاثرین سے کہا کہ اس امدادی رقم سے اپنے مکانات کی تعمیر کریں اور حکومت سے ان کی مشکلات کے آزالے کے لیے جو کچھ بھی ہو سکا وہ ضرور کرئے گی۔واجح رہے کہ ھنگو میں زلزلے سے پچانوے مکانات کو جزوی نقصان پہنچا،جن کے مالکان کو ایک ایک لاکھ روپے کے امدادی چیک دیے گئے ہیں۔اس کے حوالہ ایک چھے سالہ بچی ہاجرہ بی بی جو زلزلے سے جان بحق ہو گئی تھی اس کے ورثاء کو چھے لاکھ اور دو زخمیوں کو دو دو لاکھ روپے کے امدادی چیک بھی دیے گئے ہیں۔