ڈیرہ ،بد فعلی کا شاخسانہ ،3بھائیوں نے باپ کو دو بیٹوں سمیت خون میں نہلا دیا ،بیوی زخمی

ڈیرہ ،بد فعلی کا شاخسانہ ،3بھائیوں نے باپ کو دو بیٹوں سمیت خون میں نہلا دیا ...

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)علاقہ وانڈہ کالی میں تین بھائیوں نے گھرمیں گھس کرفائرنگ کردی‘فائرنگ سے باپ اپنے دوبیٹوں سمیت قتل‘بیوی زخمی ہوگئی‘یارک پولیس نے اس واقعہ کامقدمہ تین افرادکیخلاف درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدودمیں واقع علاقہ وانڈہ کالی میں کلام الدین‘صلاح الدین اورفاروق پسران معین الدین گنڈہ پورسکنائے کلاچی حال وانڈہ کلاچی شام کے وقت سیف اللہ نامی شخص کے گھرمیں داخل ہوئے اورانہوں نے گھرمیں موجودگھرکے افرادپراندھادھندفائرنگ کردی۔فائرنگ سے سیف اللہ‘اسکے دوبیٹے سلیمان اورطفیل موقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ سیف اللہ کی بیوی پروین بی بی شدیدزخمی ہوگئی۔ملزمان فائرنگ کرکے موقع سے فرارہوگئے۔تھانہ یارک میں مقتول سیف اللہ کے بھائی ثناء اللہ مروت نے اس واقعہ کی دعویداری تینوں بھائیوں کیخلاف 302-324-452/34PPCکے تحت درج کرادی ہے۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ملزم کلام الدین نے چارماہ قبل مقتول طفیل کے ساتھ بدفعلی کی تھی۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -