سیکرٹری خزانہ کی تعیناتی کے لئے فرحان عزیز اور حامد یعقوب شیخ کے نام بھی زیر غور
لاہور( کامرس رپورٹر)پنجاب کے سیکرٹری خزانہ کی تعیناتی کے لئے مزید دو نام زیر غور لائے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری خزانہ پنجاب کی سیٹ پر تعیناتی کے لئے افسران کے نام زیر غور ہیں جن میں مزید دو نام شامل ہوئے ہیں ان میں سیکرٹری ٹو گورنر فرحان عزیز خواجہ اور حامد یعقوب شیخ کا نام شامل ہے ۔ دوسری طرف چیف سیکرٹری پنجاب نے سینئر ممبر بورڈ آف ریو نیو کے لئے تین رکنی پینل وزیر اعلیٰ کو بھجوا دیا جن میں کمشنر گوجرانوالہ خواجہ شمائل احمد، کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) زاہد سعید اور سیکرٹری بلدیات خالس مسعود چوہدی کے نام شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نجاب انٹر ویوز کے بعد سینئر ممبر بورڈ آف ریو نیو کی تعیناتی کی منظوری دیں گے۔