کے الیکٹرک کا سابق اسسٹنٹ انجینئر کرپشن کے الزام میں گرفتار

کے الیکٹرک کا سابق اسسٹنٹ انجینئر کرپشن کے الزام میں گرفتار

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب) انویسٹی گیشن ونگ تھری نے کے الیکٹرک کے سابق سینئر اسسٹنٹ انجینئر کو دوران ملازمت ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیاہے ۔تفصیلات کے مطابق نیب نے ایک کارروائی کے دوران کے الیکٹرک کے سابق سینئر اسسٹنٹ انجینئر محمد اکرام ارائیں ولد محمد عبداللہ کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزم پر الزام ہے کہ اس نے دوران ملازمت بڑے پیمانے پر جائیداد کی خریداری کی جو اس کی معلوم آمدنی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے ۔دوران تفتیش اکرام ارائیں اپنے بینک اکاؤنٹس میں موجود 36ملین روپے کی رقم کے حوالے سے صفائی پیش کرنے میں ناکام رہا ۔ملزم کے الیکٹرک کی ملازمت کے بعد ال برق انٹرپرائزز کے نام سے پراپرٹی کنسلٹنسی کا ادارہ چلارہا ہے ۔ملزم کا احتساب عدالت سے ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -