کسی صوبے کو نظرانداز نہیں کیا جارہا ،چوہدری ریاض

کسی صوبے کو نظرانداز نہیں کیا جارہا ،چوہدری ریاض

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) وفاقی حکومت کے منصوبے پورے پاکستان کیلئے ہیں‘کسی بھی صوبے کونظراندازنہیں کیاجارہا‘بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا پیسہ مستحق افراد کو ہی دیا جارہا ہے۔ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ(ن)کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ریاض ایڈووکیٹ نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔چوہدری ریاض ایڈووکیٹ کاکہناتھاکہ وفاقی حکومت کے منصوبے پورے پاکستان کیلئے ہیں۔کسی بھی صوبے کوترقیاتی کاموں کے حوالے سے نظراندازکئے جانے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔انہوں نے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا پیسہ مستحق افراد کو ہی دیا جارہا ہے۔سیاسی بنیادوں پر پیسہ تقسیم نہیں کیا جارہا۔چوہدری ریاض کامزیدکہناتھاکہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت انفراسٹرکچر منصوبے شروع کرچکی ہے جس سے ملکی معیشت بہتر ہوگی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی منصوبوں سے سارا پاکستان مستفید ہوتا ہے۔ ہر چیز ریکارڈ پر ہے۔ وفاقی حکومت کسی خاص صوبے نہیں پورے ملک کی ترقی کے لئے کام کرتی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -