پبی منشیات فروشوں کیخلاف خبر شائع کرنے پر صحافی کے بیٹے پر تشدد ،صحافی برادری سراپا احتجاج

پبی منشیات فروشوں کیخلاف خبر شائع کرنے پر صحافی کے بیٹے پر تشدد ،صحافی ...

  

پبی (پ ر)رسالپور کے بد نام زمانہ منشیات فروشوں نے سینئر صحافی کے طالب علم بیٹے کو چھریاں مار مار کر شدید زخمی کردیا معاذ امیر شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل صحافی ندیم شاہ ٹیپونے منشیات فروشوں کے خلاف خبر شائع کیا رسالپور پولیس نے منشیات فروشوں کو صحافی پر حملے کیلئے اکسا یا۔منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کر نے میں رسالپور پو لیس کی ٹال مٹول، صحافی برادری کی شد ید اختجاج ضلع بھر کے صحافی تھانہ رسالپور پہنچ گئے صحافیوں کی اختجاج اور مظاہروں کی دھمکی پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کینٹ سرکل کے تینوں تھانہ جات میں منشیات فروشی کی گھناونا دہندہ جاری ہے اس سلسلے میں نجی ٹی وی چینل کے نمائندے اور سینئرصحافی ندیم شاہ ٹیپو نے کبریں شائع کی اور shoرسالپور بشیر خان کو نشاندہی کے بارے میں بھی بتایا رسالپور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی بجائے اپنے منشیات فروش ساتھیوں کو صحافی پر حملے کے لئے اکسایا جس پر مسلح منشیات فروشوں نے صحافی ندیم شاہ ٹیپو کے نویں جماعت کے طالب علم بیٹے سید معاذ امیر پر حملہ کیا اور انہیں پے درپے چھریاں ماردی معاذ امیر شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا رسالپور پولیس نے اپنے ساتھیوں کو بچانے کے لئے مقدمہ درج کرنے میں ٹال مٹول شروع کردیاندیم شاہ ٹیپو نے بتایا کہ shoرسالپور بشیر خان کو منشیات فروشوں کی پیشکی دھمکیوں کی اطلاع بھی دی تھیتاہم وہی منشیات فروش پولیس کے ٹاوٹ تھے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -