کوہاٹ،مختلف کیڈرز کے اساتذہ تنخواہوں سے محروم

کوہاٹ،مختلف کیڈرز کے اساتذہ تنخواہوں سے محروم

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) مختلف کیڈرز کے 7000اساتذہ محکمہ تعلیم اور محکمہ خزانہ کے درمیان پھنس گئے۔ گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ۔ نا کردہ گناہوں کی سزا دی جا رہی ہے۔ عید قربانی کے موقع پر قربانی سے بھی محروم ہو گئے۔ قرضوں تلے دب گئے۔ دکانداروں کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہے۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ شعبہ بہبود کے ذمہ داران خیر اللہ حواری،سید محمد شاہ باچا، سکندر خان، شاہد محمود گوہر، شمشاد خان اور میاں ضیا ء الرحمان نے مشتفکہ جاری کردہ بیان میں کہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر 15نومبر تک تنخواہوں کے مسئلہ کو حل نہ کیا گیا۔ تو 21نومبر کو 2بجے تمام پریس کلبوں کے سامنے متاثر اساتذہ احتجاج ریکارڈ کریں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -