پولیو کاخاتمہ اب قومی مشن ہے،ڈپٹی کمشنر ٹانک

پولیو کاخاتمہ اب قومی مشن ہے،ڈپٹی کمشنر ٹانک

  

ٹانک(بیورورپورٹ)پولیو سے نمٹ کر ہی ہم اپنے آنے والی نسلوں کو پولیو کے خطرناک وائرس سے بچا سکتے ہیں پولیو کا خاتمہ اب قومی مشن ہے اور اس قومی مشن کی تکمیل کے لئے والدین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قومی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں تاکہ مستقبل کے معمران قوم کو پولیو کے وائرس سے محفوظ رکھ کر انہیں اپاہج اور معذور ہونے سے بچایا جا سکے صوبائی حکومت پولیو کے خاتمہ کے لئے کوشاں ہے اور تمام وسائل مہیا کر رہی ہے بلدیاتی نمائندے ،سول سوسائٹی اور میڈیا کے تعاون سے ہی پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمہ میں مدد مل سکتی سے ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ٹانک حبیب اللہ خان وزیر نے پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ٹانک ڈاکٹر طاہر جاوید آرائیں ،بلدیاتی نمائندے ،پولیو حکام ۔ضلعی انتظامیہ کے افسران ،سول سو سائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ والدین کو چائیے کہ وہ پولیو کے خلاف قومی مشن میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیو مہمز کے دوران پولیو کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں ان کا مذید کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانیوالے اقداما ت کا حصول صرف اور صرف علاقہ سے پولیو کے وائرس کا خاتمہ ہے تاکہ ہم اپنی آنے والی نصلوں کو پولیو کے خطرناک وائرس سے بچا سکیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر دس نومبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیااجلاس کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر طاہر جاوید آرائیں نے دس نومبر کو شروع ہونے والی پولیو مہم کے بارے میں شرکاء کو بتایا کہ محکمہ صحت ٹانک کی جانب سے سہ روزہ پولیو مہم کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور اس مہم کے دوران 79226بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 258ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -