کوہاٹ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوہاٹ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ کے علاقہ میر احمد خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے نواحی گاؤں شیخان کا رہائشی شاہ خالد ولد رنگ علی گزشتہ شب موٹر سائیکل پر اپنے گھر جارہا تھا کہ راستے میں گھات لگائے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ملزمان واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے جبکہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈویژنل ہیڈ کورٹر ہسپتال کے ڈی اے منتقل کر دی گئی جہاں تھانہ محمد ریاض شہید پولیس نے مقتول کے بھائی شاہ فیصل کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -