ڈیرہ،3 کلو افیون برآمد،خاتون سمیت گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پروآپولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی تین کلوسے زائدافیون برآمدکرکے عورت سمیت دوافرادگرفتارکرلئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوصادق حسین بلوچ کی ہدایت پرپروآپولیس نے رمک چیک پوسٹ پرناکہ بندی کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان سے کراچی جانیوالی ضیاء الدین کوچ نمبر9292کی تلاشی کے دوران پلاسٹک شاپنگ بیگ اٹھائے فریداللہ ولدعیدمحمدسکنہ ایف آرلکی مروت سے 1880گرام افیون برآمدکرلی جبکہ اسکے ساتھ موجودہ ایک خاتون نادیہ زوجہ سکندرسکنہ بنوں جس نے گودمیں کالاشاپررکھاہواتھاسے 1770گرام افیون برآمدکرلی۔پولیس نے خاتون سمیت دونوں افرادکوگرفتارکرلیا۔پکڑی گئی افیون کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔پروآپولیس نے دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔