جمعیت طلباء اسلام ضلع ملاکنڈ کے انتخابات مکمل

جمعیت طلباء اسلام ضلع ملاکنڈ کے انتخابات مکمل

  

ملاکنڈایجنسی (نمائندہ خصوصی) جمعیت طلباء اسلام ضلع ملاکنڈ کے انتخابات مکمل ہو گئے ۔محمد اسماعیل صدر جبکہ ندیم احمد جنرل سیکرٹری منتخب۔اس سلسلے میں جمعیت طلباء اسلام کے صوبائی کنونےئر عبدالقیوم بھٹنی کے زیر سرپرستی ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مولانا خورشید احمد صدیقی کے علاوہ جمعیت طلباء اسلام کے کارکنوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔اس موقع جمعیت طلباء اسلام ضلع ملاکنڈ کے عہدیداروں کا چناؤ کیا گیاجس میں اتفاق رائے سے محمد اسماعیل کو ضلعی صدر جبکہ ندیم احمد ضلعی جنرل سیکرٹری مقر ر کیا گیا۔ دیگر عہدید اروں کا چناؤ ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری کی مشاور ت سے جلد مکمل کیا جائے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -