اعجاز سومرو پر مقدمے کا اندراج قابل مذمت ہے،کے بی اے بار

اعجاز سومرو پر مقدمے کا اندراج قابل مذمت ہے،کے بی اے بار

  

کراچی (پ ر)کے بی اے بار کے جنرل سیکرٹری منظور حمید آرائیں،سندھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر و ارکان اور دیگر وکلاء رہنماؤں نے اعجاز سومرو ایڈوکیٹ ،عبدالقیوم عباسی ایڈوکیٹ اور دیگر پر کسٹم حکام کی جانب سے مقدمے کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں منظور حمید آرائیں اور دیگر نے کہا کہ کسٹم حکام کی جانب سے اعجاز سومرو اور دیگر وکلاء پر ایف آئی آر کا اندراج غیرقانونی عمل ہے ،جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے اعجاز حسین سومرو ایڈوکیٹ سے اظہار ہمدردی کیا ۔واضح رہے کہ 22اکتوبر کو عدالت میں پیش آنے والے ایک واقعہ کے بعد کسٹم حکام نے اعجاز سومرو کے خلاف ایف آئی آر کرائی تھی ۔جبکہ وکلاء نے کسٹم حکام کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا ۔اس ضمن میں تھانہ پریڈی کے سب انسپکٹر شفیع محمد نے بتایا کہ میں نے کسٹم حکام سے رابطہ کیا ہے لیکن ابھی کسی نے اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرایا جبکہ اعجاز سومرو اور ان کے گواہا نے 27اکتوبر کو تمام بیانات ریکارڈ کرادیئے تھے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -