عوام کے حالات زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے پر عزم ہیں ،ملک شاہ محمد خان وزیر

عوام کے حالات زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے پر عزم ہیں ،ملک شاہ محمد خان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(پاکستان نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمدخان وزیر نے کہا ہے کی پی ٹی آئی کی موجودہ صوبائی حکومت پارٹی منشور کے مطابق عوام کے حالات زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں بہتر ین طرز حکمرانی اورکرپشن جیسی لعنت کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں نے دیگر نظریات سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی پی ٹی آئی کی طرف راغب کئے ہیں۔یہ باتیں انہوں نے جمعہ کے روز پشاور میں بنوں کے عمائدین پرمشتمل ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیں۔ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار قدرتی آفات سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر اور متاثرین کی جلد بحالی کیلئے موجودہ حکومت نے جس مستعدی کے ساتھ اقدامات اٹھائے ہیں،مخالفین بھی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مفادات سے متعلق موجودہ حکومت کی تمام کاوشیں سیاسی وابستگیوں سے بالا ترہیں یہی وجہ ہے کہ آج تک کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا ۔ وفد نے معاون خصوصی کو اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کی خصوصی دلچسپی کی بدولت علاقے کے عوام کو درپیش مسائل میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے اور ان اقدامات سے عوامی اور سماجی حلقوں میں پی ٹی آئی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہاہے۔