شبقدر میں ضلعی سطح پر ناظم و نائب ناظم الائنس کے قیام کا فیصلہ

شبقدر میں ضلعی سطح پر ناظم و نائب ناظم الائنس کے قیام کا فیصلہ

  

شبقدر(نمائندہ پاکستان) شبقدر میں ضلعی سطح پر ناظم و نائب ناظم الائنس کے قیام کا فیصلہ، تحصیل شبقد ر کی سطح پر انور خان صدر جبکہ اسداللہ جنرل سیکرٹری منتحب ہوگئے، دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صد زبیر خان، سینئر نائب صدر دوئم طارق خان، نعیم خان پریس سیکرٹری،نائب صدر عدالت خان، نائب صدر دوئم صدارت خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ا ضعر خان جائنٹ سیکرٹری وکیل خان سر پرست اعلی رحمت شاہ مقرر، ناظم و نائب ناظم کی حقوق کا تحفظ اولین ترجیخ ہوگی، تفصیلات کے مطابق تحصیل شبقدر کے جملہ ویلج کونسل ناظمین و نائب ناظمین کا ایک اجلاس زیر صدارت رحمت شاہ ناظم منعقد ہوا، جس میں سینئر نائب صدر الائنس ضلع چارسدہ خالق نور ایڈووکیٹ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک فواد ، مکمل شاہ ، رخمت شاہ ، زبیر ، خان سید نے بھی شرکت کی، اجلاس میں تمام یونین کونسلر کے ویلج کونسلز عہدیداروں اور ناظمین نے شرکت کی، اجلاسب میں درپیش مسائل پر غور اور بخث کی گئی اور درپیش مسائل کے خل کیلئے بھرپور آواز اُٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر ناظمین اور نائب ناظمین کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی کی کوشش کی اور ان کے حقوق پر قدغن لگانے کی کوشش کی گئی تو بھرپور جواب دینگے،

مزید :

کراچی صفحہ آخر -