جسٹس سجاد علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ہوگئے

جسٹس سجاد علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ہوگئے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جسٹس سجاد علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا حلف اٹھا لیاہے۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ نے جسٹس سجاد علی شاہ سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں ہائی کورٹ کے جج صاحبان اور سینئر وکلا سمیت سندھ ہائی کورٹ بار، کراچی بار، ملیر بار اور سندھ بار کونسل کے عہدے داروں نے شرکت کی، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس فیصل عرب 3 دن کی رخصت پر بیرون ملک روانہ ہوچکے ہیں، صدر ممنون حسین نے وزیر اعظم کے مشورے کے بعد چیف جسٹس سجاد علی شاہ کے بیرون ملک دورے کے دوران سندھ ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سجاد علی شاہ کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -