بلدیاتی انتخابات ،بلاول بھٹو بدین کا دورہ کریں گے

بلدیاتی انتخابات ،بلاول بھٹو بدین کا دورہ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں انتخابی مہم کے سلسلے میں ضلع بدین کا دورہ کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بدین میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسوں سے خطاب بھی کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی سربراہ اور پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی فریال تالپور بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ہوں گی۔