شارجہ جانے والے مسافر کے سامان سے ڈھائی کلو سونا برآمد

شارجہ جانے والے مسافر کے سامان سے ڈھائی کلو سونا برآمد
شارجہ جانے والے مسافر کے سامان سے ڈھائی کلو سونا برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اے ایس ایف نے سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، شارجہ جانے والے مسافر کے سامان سے ڈھائی کلو سونا برآمدکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سکیننگ مشین کے ذریعے ایک مسافر کے سامان میں سونے کی نشاندہی ہوئی جس پر ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے صبح 9 بجے کی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے شارجہ جانے والے مسافر کے سامان کی تلاشی لی ، دورانِ تلاشی اس کے سامان سے ڈھائی کلو سونا برآمد ہوا جس پر اس مسافر کو گرفتار کرکے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔

مزید :

لاہور -