وزیر اعظم کی ایاز صادق کومبارکباد،سپیکر نامزد کر دیا

وزیر اعظم کی ایاز صادق کومبارکباد،سپیکر نامزد کر دیا
وزیر اعظم کی ایاز صادق کومبارکباد،سپیکر نامزد کر دیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نواز شریف سے سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جاتی عمرہ میں ملاقات کی ہے جس میںنواز شریف نے دوبارہ رکن اسمبلی منتخب ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے انہیں ایک بار پھر سپیکراسمبلی نامزد کر دیا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جمہوری روایت کی مضبوطی میں ایاز صادق کا کردار قابل تحسین ہے ،ایاز مستقبل میں پارلیمانی روایات کا تقدس برقرار رکھیں گے ۔ اس موقع پرایاز صادق نے مبارکباد دینے اور سپیکر نامزد کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے سابق سپیکر ایاز صادق نے جاتی عمرہ میں ملاقات کی ہے جس میں سپیکر کے انتخاب میں ووٹنگ اور اتحادی جماعتوں سے متعلق بات چیت کی گئی ۔وزیراعظم نواز شریف اور سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی کی جانب سے حلقہ این ا ے 122میں دھاندلی کے الزامات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔بعدازاں سابق سپیکر کا کہنا تھا کہقیادت کی جانب سے نامزدگی میرے لیئے اعزاز کی بات ہے ۔پارلیمنٹ کی بالادستی میں ہی جمہوریت کے مقصد کا راز مضمر ہے۔ ایوان کے مفاد کو پہلے بھی عزیز جانا مستقبل میں بھی شکایت نہیں ہو گی ،سپیکر کیلئے ووٹنگ کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں نے یقین دلایا ہے پی ٹی آئی سے بھی توقعات ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -