مودی کی کشمیر آمد،وادی میں کرفیو کا سماں، سرینگر کی نااکہ بندی،ہزارو ں گرفتار ،سیاہ پرچم لہرا دیئے گئے

مودی کی کشمیر آمد،وادی میں کرفیو کا سماں، سرینگر کی نااکہ بندی،ہزارو ں ...
مودی کی کشمیر آمد،وادی میں کرفیو کا سماں، سرینگر کی نااکہ بندی،ہزارو ں گرفتار ،سیاہ پرچم لہرا دیئے گئے

  

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی کشمیر آمد پر وادی کشمیر میں کرفیو کا سا سماں ہے ۔سونی گلیاں ،ویران سڑکیں اور جگہ جگہ فوجیوں کی تعیناتی اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت معصوم کشمیریوں پر تسلط جمانے کیلئے کس حد تک چلا جاتا ہے ۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر پر پوری وادی میں ہو کا عالم رہا۔

دوسری جانب کٹھ پتلی حکومت نے احتجاج کا بنیادی حق دینے کی بجائے حریت رہنماﺅں سمیت 2ہزار افراد کو گرفتار کر لیہے۔مودی کی بھارت آمد کے موقع پر رکن مقبوضہ کشمیر اسمبلی راشد انجینئر سمیت متعدد افراد نے سیاہ پرچم لہرا دیئے جبکہ کئی افراد نے فضا میں سیاہ غبارے چھوڑے ۔سیاہ پرچم لہرانے اور مودی مخالف احتجاج کی قیادت کرنے پر بھارتی سکیورٹی فورسز نے راشد انجینئر سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔مودی کی آمد پر سکیورٹی کے نام پر پوری وادی میں لینڈ لائن،موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ۔

بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے خلاف مظفرآباد کےسنٹرل پریس کلب کے احاطہ میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا اس موقع پر سید علی گیلانی نے سرینگر سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سات لاکھ بھارتی فوج اور ایک لاکھ پولیس کو وسیع اختیار دے کر وادی کو عملا جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

بھارت کشمیریوں کا حق آزادی زیادہ دیر تک دبا کر نہیں رکھ سکتا ۔کشمیری اپنی منزل پر پہنچ کر دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارت نواز قوتیں بھارتی فوج کے اشاروں پر چلتی ہیں ۔نریندر مودی عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں ۔

متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے مظفر آباد میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت ہندوستان میں فسادات کرنے کی ذمہ دار ہے،جس میں ہزاروں مسلمانوں کو شہید کیا گیا۔

سید صلاح الدین نے کہا کہ کشمیری مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق ہیں ان سے ملاقات کرنا کاپاکستانیوں کا حق ہے ہم بھارتی اعتراض کو مسترد کرتے ہیں،ارون دھتی رائے اور دیگر بھاتی مصنفوں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اپنے ایوارڈ واپس کر کے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا۔

کُل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما علی شاہ گیلانی کی کال پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ سری نگر کے خلاف کُل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

مزید :

آزاد کشمیر -Headlines -