دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات ، پنجاب حکومت کا فوج کی تعیناتی کا مطالبہ، تمام پولنگ سٹیشنز پر فوج لگانا ممکن نہیں: سیکرٹری الیکشن کمیشن

دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات ، پنجاب حکومت کا فوج کی تعیناتی کا مطالبہ، ...
دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات ، پنجاب حکومت کا فوج کی تعیناتی کا مطالبہ، تمام پولنگ سٹیشنز پر فوج لگانا ممکن نہیں: سیکرٹری الیکشن کمیشن

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فوج تعینات کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج کی تعیناتی کو ناممکن قرار دے کر حساس پولنگ اسٹیشنزپر فوج کی تعیناتی کی آفر کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں موقف اپنایا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سیاسی گروہوں کے درمیان بڑے پیمانے پر تصادم اور مختلف پولنگ سٹیشنز پر جھگڑوں کا خطرہ ہے جس سے بچنے کیلئے الیکشن کے دوران فوج تعینات کی جائے۔ پنجاب حکومت کے خط کے جواب میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح محمد نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سندھ کی جانب سے فوج کی تعیناتی سے متعلق رپورٹ آج ملے گی جبکہ پنجاب کے حساس پولنگ اسٹیشنزمیں فوج تعیناتی کی درخواست مل گئی ہے، حساس پولنگ اسٹیشنزکی رپورٹ کے بعدفوج کی تعیناتی کافیصلہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی معاملات اورفوج کی تعیناتی کا فیصلہ آیندہ ہفتے تک کیاجائےگا، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی سے متعلق اجلاس 13 نومبر کو ہوگا جبکہ سندھ کی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے 9 نومبر کو حیدرآباد میں اجلاس ہوگا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -