ڈیلی ویجزپر کام کرنیوالے نادرا کے درجنوں ملازمین فارغ

ڈیلی ویجزپر کام کرنیوالے نادرا کے درجنوں ملازمین فارغ
ڈیلی ویجزپر کام کرنیوالے نادرا کے درجنوں ملازمین فارغ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) نادرا احکام لاہور ریجن نے ڈیلی ویجزپر کام کرنے والے درجنوں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا، ان ملازمین کو فراغت کے لیٹر جاری کر دیئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ وہ 10 نومبر سے دفاتر میں نہ آئیں جس سے نادرا کے دوسرے ملازمین میں بھی بے چینی پھیل گئی ہے۔ نادرا ایمپلائز یونین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نادرا دفاتر میں ملازمین کی پہلے ہی بہت کمی ہے اور اب مزید ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے جس سے مشکلات میں اضافہ ہو گا، انتظامیہ اپنا فیصلہ واپس لے اور ملازمین کو بحال کرے۔

مزید :

لاہور -