گیلانی ‘ فہیم کے فرنٹ مینز نے 5 ارب کرپشن کی: ایف آئی اے

گیلانی ‘ فہیم کے فرنٹ مینز نے 5 ارب کرپشن کی: ایف آئی اے
گیلانی ‘ فہیم کے فرنٹ مینز نے 5 ارب کرپشن کی: ایف آئی اے

  

کراچی(ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے ٹڈاپ سکینڈل میں سابق وزیراعظم رضاگیلانی اور مخدوم امین کے فرنٹ مین کا کردار ادا کرنے والے ملزموں سے متعلق رپورٹ انسداد بدعنوانی کی خصوصی عدالت میں جمع کرادی ۔ سکینڈل میں نامزد میاں طارق اور مہر ہارون نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ ان کیخلاف ٹڈاپ سکینڈل میں 39 مقدمات درج کئے گئے ہیں جن میں وہ ضمانتوں پر ہیں لیکن خدشہ ہے کہ ان کےخلاف کوئی اور مقدمہ نہ درج کیا جائے ، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ مقدمات کی تفصیلات طلب کی جائیں۔

درخواست کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپو ٹو کی عدالت میں ہوئی جہاں ایف آئی اے نے اپنا جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ دونوں ملزمان یوسف رضاگیلانی اور امین فہیم کے فرنٹ مین ہیں ، دونوں نے جعلی اکاﺅنٹ بنا کر 5 ارب روپے کی کرپشن کی جبکہ اس رقم کا 80 فیصد حصہ یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم کو ادا کرتے تھے۔ بعدازیں عدالت نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

مزید :

کراچی -