بھارت کی 22 سالہ لڑکی کو محبت پاکستان کھینچ لائی،آتے ہی شادی کرلی

بھارت کی 22 سالہ لڑکی کو محبت پاکستان کھینچ لائی،آتے ہی شادی کرلی
بھارت کی 22 سالہ لڑکی کو محبت پاکستان کھینچ لائی،آتے ہی شادی کرلی

  

گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی 22 سالہ لڑکی کو محبت پاکستان کھینچ لائی سرحد پار کرتے ہی شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کی نفرت کے پیغام کو ٹھکراتے ہوئے بھارت کی مہرالنسا محبت کے پھول لے کر پاکستان آئی اور اعجاز کے ساتھ شادی کرلی۔ مہرالنسا کی گجرات کے رہائشی اعجاز کے ساتھ فیس بک پر دوستی ہوئی جو تھوڑے ہی عرصے میں محبت میں بدل گئی اور مہرالنسا کو بھارت سے پاکستان میں کھینچ لائی۔ اعجاز کے گھر والوں نے شادی کے تمام تر انتظامات کرلیے اور جب مہرالنسا نے پاک بھارت سرحد کراس کی اسی وقت اس کی اعجاز کے ساتھ شادی کرکے ان کی محبت کو دوام بخش دیا گیا۔

اس موقع پردلہے میاں اعجاز نے حکومت سے درخواست کی کہ اس کی بیوی امیرالنساءکو پاکستان میں رہنے کی اجازت دی جائے جبکہ امیرالنسا کا کہنا تھا کہ پاکستان سے وفا اور پیار ملا، شادی سے خوش ہوں اپنے شوہر کے ساتھ پاکستان میں ہی رہنا چاہتی ہوں۔

مزید :

گجرات -