روسی طیارہ بم حملے کا نشانہ بنا،بلیک باکس ڈیٹا

روسی طیارہ بم حملے کا نشانہ بنا،بلیک باکس ڈیٹا
روسی طیارہ بم حملے کا نشانہ بنا،بلیک باکس ڈیٹا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک )گزشتہ ہفتے مصر میں گر کر تباہ ہونے والے روسی مسافر طیارے کے بلیک باکس ڈیٹا سے اشارے مل رہے ہیں کہ یہ جہاز ممکنہ طور پر بم حملے کا نشانہ بنا۔فرانسیسی نشریاتی اداے کے مطابق مصر کی سربراہی میں اس سانحے کی تحقیقات کے نتائج سامنے آنے سے قبل ذرائع کا کہنا ہے کہ فلائٹ ڈیٹا اور وائس ریکارڈرز اس جہاز کی پرواز کے 24 منٹ بعد ناکارہ ہوئے۔ یہ جہاز مصری سیاحتی مقام شرم الشیخ سے روس کے دوسرے سب سے بڑے شہر سینٹ پیٹرزبرگ کی جانب روانہ ہوا تھا۔ اس حادثے میں طیارے پر سوار تمام 224 افراد مارے گئے تھے۔ گزشتہ روز روسی صدر پوٹن نے مصر کے لیے روسی فضائی کمپنیوں کی تمام پروازیں معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے تھے۔