پاکستان مسئلہ بنا ہوا ہے ، نمٹ لیں گے، بھارتی جرنیل

پاکستان مسئلہ بنا ہوا ہے ، نمٹ لیں گے، بھارتی جرنیل
پاکستان مسئلہ بنا ہوا ہے ، نمٹ لیں گے، بھارتی جرنیل

  

چندی گڑھ(ویب ڈیسک) پاکستان بھارت کیلئے لگا تار مسئلہ بنا ہوا ہے ، یہ الزام بھارت کی ویسٹرن کمان کے جی اوسی لیفٹیننٹ جنرل کے جے سنگھ جنگ 65 کے حوالے سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے لگایا، جس کا اہتمام ویسٹرن کمان اور پنجاب یونیورسٹی نے کیا تھا۔ جنرل سنگھ نے کہا ہماری آرزو اور خواہش ہے کہ ناکام ریاست پاکستان ٹوٹ پھوٹ جائے گا یہ ایک ایسا ملک ہے جو ہمارے لئیے درد سر بنا ہوا ہے، انہوں نے کہا تھا فوج تیار ہے، ویسٹرن کمان تیار ہے اور اگر یہ (پاکستان) ہمارے راستے میں آیا تو اس کے چیلنج سے نمٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، جنگوں کا ذکر کرتے ہوئے بھارتی جرنیل نے پاکستان کے پس منظر کے حوالے سے یہ شعر پڑھا، 47 میں 65 میں اور کارگل میں پٹے ہم۔۔۔ 71 میں اور سیاچن میں پٹے ہم۔۔۔ کچھ تو ہے پاکستان کی فطرت میں۔۔۔ کی تلخیاں اور جہالت ہوئی نہیں کم،،،

کے جے سنگھ نے کہا پاکستان ایک ایسا عجیب ملک ہے جو ماضی سے سبق نہیں سیکھتا، اس نے 47 میں 65 میں پھر کارگل میں حماقتیں کیں ، لیکن نتائج کے باوجود باز نہیں آیا، اور ابھی بھی ایسا ملک ہے جس کا ہمیں سامنا کرنا ہے، بھارتی جرنیل نے شیخی بگھارتے ہوئے کہا ہم نے تو1967 میں چین کو بتا دیا تھا ہمیں پسپا نہیں کیا جاسکتا ، ہم نے نہ صر ف انہیں اپنی سرزمین پر قبضہ نہ کرنے دیا بلکہ ان کو چار سو فوجیوں کی لاشیں دیں جبکہ ہمارے صر ف ایک سو فوجی مارے گئے۔

مزید :

بین الاقوامی -