بھارت میں پہلی مرتبہ خواجہ سراسب انسپکٹر تعینات

بھارت میں پہلی مرتبہ خواجہ سراسب انسپکٹر تعینات
بھارت میں پہلی مرتبہ خواجہ سراسب انسپکٹر تعینات

  

نئی دلی(ویب ڈیسک) خواجہ سرا لفظ ذہن میں آتے ہی شادی بیاہ یا خوشی پر ناچنے گانے والی تیسری جنس جسے نہ تو مردوں میں اور نہ ہی عورتوں میں شمار کیا جاتا ہے مگر اب خواجہ سرا شادی بیاہ پر رقص کرنے کی بجائے مجرم پکڑیں گے کیونکہ بھارت کے شہر چنائی میں ایک خواجہ سرا کو سب انسپکٹر تعینات کیا جارہا ہے۔

بتایا گیا ہے مدراس ہائیکورٹ نے تامل ناڈوحکومت کو ہدایت کی ہے کہ 25 سالہ خواجہ سرا کے پریتھکایا سینی موزوں امیدوار ہے تو اسے سب انسپکٹر کے عہدے پر رکھا جا سکتا ہے ، اس سے پہلے گریجوایشن کی ڈگری رکھنے والے خواجہ سرا کو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ملازمت دینے سے انکار کر دیا تھا جس کیخلاف اس نے عدالت کا دروازہ کھٹکٹایا ، خواجہ سرا پر یتھکا کا کہنا ہے کہ یہ ان کی پوری برادری کیلئے ایک نئی شردعات ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -