کینیڈین ہائی کمیشن نے حکومت پاکستان سے ڈاکٹر عاصم حسین تک قونصلر رسائی مانگ لی

کینیڈین ہائی کمیشن نے حکومت پاکستان سے ڈاکٹر عاصم حسین تک قونصلر رسائی مانگ ...
کینیڈین ہائی کمیشن نے حکومت پاکستان سے ڈاکٹر عاصم حسین تک قونصلر رسائی مانگ لی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈین ہائی کمیشن نے حکومت پاکستان سے رینجرز کی زیر حراست ڈاکٹر عاصم حسین تک قونصلر رسائی مانگ لی ہے ۔ڈاکٹر عاصم حسین پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی ہیں اور آج کل مختلف مقدمات میں سندھ رینجرز کی حراست میں ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کینیڈین شہریت کے حامل ہیں اوراگر کسی ملک کا شہری کسی دوسرے ملک میں زیرحراست ہو تو غیر ملکی حکومتیں اپنے شہری تک رسائی مانگتی ہیں۔وفاقی حکومت اور وزارت خارجہ نے کینیڈین ہائی کمیشن کو اس حوالے سے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -