انتخابات میں کامیابی ملی تومیری حیثیت صدر سے بالا تر ہوگی، برمی مسلمانوں پر مظالم پر مبالغہ آرائی نہ کی جائے:آنگ سان سوچی

انتخابات میں کامیابی ملی تومیری حیثیت صدر سے بالا تر ہوگی، برمی مسلمانوں پر ...
انتخابات میں کامیابی ملی تومیری حیثیت صدر سے بالا تر ہوگی، برمی مسلمانوں پر مظالم پر مبالغہ آرائی نہ کی جائے:آنگ سان سوچی

  

روہنگیا(مانیٹرنگ ڈیسک) میانمار میں اپوزیشن رہنما آنگ سان سوچی نے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیابی ملی تومیری حیثیت صدر سے بالا تر ہوگی۔ برمی مسلمانوں پر مظالم پر مبالغہ آرائی سے گریز کیا جائے ۔ واضح رہے کہ برطانوی شخص سے شادی کرنے پر آنگ سان سوچی پر ملک کا صدر بننے پر پابندی عائد ہے جبکہ ان کے دو بیٹے برطانوی شہری ہیں اور ان کے شوہر وفات پا چکے ہیں۔آنگ سان سوچی نے دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں صدر سے بالا تر رہوں گی، یہ پیغام کافی ہے جبکہ آئین میں ایسی کوئی بات نہیں ہے جو اس بات سے روکتی ہو۔آنگ سان سوچی نے برمی مسلمانوں پر مظالم سے متعلق بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر مبالغہ آرائی نہیں کی جانی چاہیے ۔یاد رہے کہ اتوار کے روز برما میں ہونے والے انتخابات میں آنگ سان سوچی کی جماعت کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں کیونکہ انہیں انسانی حقوق کےلئے آواز اٹھانے اور برسوں فوجی قید کاٹنے پر عوام کی حمایت حاصل ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -