ماہرہ خان نے ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کو آگ بگولا کر کے معافی مانگ لی

ماہرہ خان نے ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کو آگ بگولا کر کے معافی مانگ لی
ماہرہ خان نے ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کو آگ بگولا کر کے معافی مانگ لی

  

ممبئی (این این آئی) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی ہالووین پکچر کے ساتھ ایک کیپشن لکھ کر ہندو انتہاپسند جماعت شیوسینا کو آگ بگولا کر دیا تاہم ماہرہ خان نے شیو سینا کے رد عمل کے بعد معافی بھی مانگ لی۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اگر میری ہالووین تصویر کی اشاعت سے کسی کو دکھ پہنچا تو اس پر معذرت خواہ ہوں۔ انہوںنے کہاکہ میں نے ایسا قطعی طور پر جان بوجھ کر نہیں کیا۔واضح رہے کہ گذشتہ روزماہرہ خان نے فلم ڈائریکٹر عاصم رضا کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں ماہرہ نے بلی کا روپ اور فلم ڈائریکٹر عاصم رضا نے شیوسینا کے سربراہ بال ٹھاکرے کا روپ دھار رکھا تھا جبکہ انہوں نے ہاتھ میں ایک بینر بھی تھام رکھا تھا جس پر لکھا تھا کہ ماہرہ کوباہرنکالو۔

مزید :

تفریح -