غیرملکی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں فراہم کریں گے ،شہباز شریف

غیرملکی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں فراہم کریں گے ،شہباز شریف
 غیرملکی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں فراہم کریں گے ،شہباز شریف

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔ترکی اور چین نے نواز شریف حکومت پر اعتماد کا اظہار کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سرمایہ کاری سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنا بہت بڑی کامیابی ہے ۔پاکستان،چین اور ترکی کے درمیان 158معاہدوں اور مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میٹرو اور ویسٹ منیجمنٹ میں ترکی کی سرمایہ کاری قابل قدرہے۔ ترکی نے پاکستان میں کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کی ہے ،ترکی کے ساتھ اقتصادی تعلقات مزید بہتر کرنے کے شاندار مواقع موجود ہیں ۔چینی سرمایہ کاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے ترقی کا نیا سفر شروع ہو گا ۔پاکستان کے عوام چین اور ترک قیادتوں کے شکرگزار ہیں ۔تقریب کے اختتام پر انہوں نے سفیروں،تاجروں ،صحافیوں اور دیگر شرکاکاسیمینار میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیرسن ون ڈونگ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی ہر امید پر پوری اتری ہے۔سیمینار کے کامیاب انعقاد پر پنجاب حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -