آل سٹار کرکٹ سیریز وسیم، معین، شعیب، ثقلین آج ایکشن میں

آل سٹار کرکٹ سیریز وسیم، معین، شعیب، ثقلین آج ایکشن میں
آل سٹار کرکٹ سیریز وسیم، معین، شعیب، ثقلین آج ایکشن میں

  

نیویارک (ویب ڈیسک) آل سٹارز کرکٹ سیریز کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا۔ وسیم اکرم، معین خان، ثقلین مشتاق اور شعیب اختر بھی ایکشن میں د کھائی دیں گے۔ سیریز آج شروع ہوگی۔ پہلا میچ نیویارک کے سٹی فیلڈ میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے ستارے اس بار امریکا کے افق پر جگمگائیں گے۔

تین میچوں کی سیریز کے لئے سچنز بلاسٹرز کا مقابلہ ہوگا وارنز واریئرز سے۔ سچن ٹنڈولکر کی ٹیم میں شان پولاک، سارو گنگولی، وی وی ایس لکشمن، گلین میگرا، معین خان، وریندر سہواگ، شعیب اختر، مہیلا جے وردنے، لانس کلوزنر، گریم سوان، برائن لارا، کرٹلی ایمبرو، کارل ہوپر اور مرلی دھرن جیسے سپر سٹارز شامل ہیں۔ اینڈریو سائمنڈز، رکی پونٹنگ، جیک کیلس، ڈینیل ویٹوری، مائیکل وان، وسیم اکرم، جونٹی رہوڈز میتھیو ہیڈن، ثقلین مشتاق، کمار سنگاکارا، کورٹنی واش، ایلن ڈونلڈ اور اجیت اگرکرشین وارن کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

مزید :

کھیل -