ڈھائی سال میں پاکستانیوں نے دبئی میں 5.8 ارب ڈالر کی پراپر ٹی خریدلی

ڈھائی سال میں پاکستانیوں نے دبئی میں 5.8 ارب ڈالر کی پراپر ٹی خریدلی
ڈھائی سال میں پاکستانیوں نے دبئی میں 5.8 ارب ڈالر کی پراپر ٹی خریدلی

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ ڈھائی سال میں پاکستانیوں نے 5.8 ارب ڈالر کی پراپر ٹی خریدکر دبئی میں جائیداد کے خریداروں میں تیسرا نمبر حاصل کرلیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جنوری سے ستمبر کے دوران پاکستانیوں نے دبئی میں 1.4 ارب ڈالر کی پراپرٹی خریدی جبکہ جولائی سے ستمبر کے دوران 46 کروڑ ڈالر کی پراپرٹی خریدی۔

سال 2014 میں پاکستانیوں نے دبئی میں 2 ارب ڈالراورسال 2013 میں 2.4 ارب ڈالر کی پراپر ٹی خریدی تھی۔ دبئی میں پراپرٹی کی خریداری میں پاکستانیوں کا تیسرانمبر جبکہ بھارت سب سے زیادہ پراپرٹی خرید کر پہلے اور برطانیہ دوسرے نمبر پر ہیں۔

مزید :

بزنس -