پی ٹی آئی بلوچستان کی صوبائی تنظیم تحلیل، یار محمد رند نئے آرگنائزر مقرر

پی ٹی آئی بلوچستان کی صوبائی تنظیم تحلیل، یار محمد رند نئے آرگنائزر مقرر
پی ٹی آئی بلوچستان کی صوبائی تنظیم تحلیل، یار محمد رند نئے آرگنائزر مقرر

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف نے بلوچستان میں پارٹی کی صوبائی تنظیم کو تحلیل کرکے سردار یار محمد رند کو نیا صوبائی آرگنائز رمقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ میں پہلے ہی اپنے قدم جماچکی ہے لیکن بلوچستان میں پارٹی کا کوئی خاص دبدبہ نہیں تھا جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو بلوچستان سے صرفِ نظر کرنے کے طعنے بھی سننے کو مل رہے تھے لیکن اب پی ٹی آئی نے بلوچستان کی صوبائی تنظیم کو تحلیل کرکے بلوچستان کی سیاست میں خاص مقام رکھنے والے یارمحمد رند کو صوبائی آرگنائزر مقرر کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد یار محمد رند کی باقاعدہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ یار محمد رند چند روز پہلے ہی پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل ہوئے تھے اور سیاسی پنڈت ان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کو پارٹی کیلئے نیک شگون قرار دے رہے ہیں۔

مزید :

کوئٹہ -اہم خبریں -