اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں رکن منتخب نہ ہونے پر پی پی کی قومی اسمبلی میں تحریکِ التواجمع

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں رکن منتخب نہ ہونے پر پی پی کی قومی ...
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں رکن منتخب نہ ہونے پر پی پی کی قومی اسمبلی میں تحریکِ التواجمع

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق میں رکن منتخب نہ ہونے کے معاملے پر پی پی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریکِ التوا جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریکِ التوا میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا انسانی حقوق کونسل کا رکن نہ بننا خارجہ پالیسی پر سوالیہ نشان ہے جبکہ تحریکِ التوا میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس مسئلے پر ایوان میں فوری بحث ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کیلئے ہونے والے انتخاب میں پاکستان کو 105 ووٹ ملے تھے جبکہ انتخاب جیتنے کیلئے 120 ووٹ درکار تھے۔ پاکستانی وزارتِ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آخری وقت میں کچھ ممالک نے وعدہ خلافی کی جس کی وجہ سے پاکستان انتخاب ہار گیا۔

مزید :

قومی -