ڈاکٹرو ں سے لڑنا نہیں چاہتا ،مگر انہیں ٹھیک کرکے ہی دم لوں گا،عمران خان

ڈاکٹرو ں سے لڑنا نہیں چاہتا ،مگر انہیں ٹھیک کرکے ہی دم لوں گا،عمران خان
ڈاکٹرو ں سے لڑنا نہیں چاہتا ،مگر انہیں ٹھیک کرکے ہی دم لوں گا،عمران خان

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاکہنا ہے کہ لاہور کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پشاور میں بھی شوکت خانم کینسر ہسپتال بنا رہے ہیں آئندہ کراچی میں بھی شوکت خانم ہسپتال بنائیں گے ۔پشاور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال میں اس وقت 70فیصد مریضوں کا علاج مفت ہورہا ہے۔انہوںنے کہاکہ شوکت خانم ہسپتال پشاور کا افتتاح ڈیڑھ ماہ میں کردیا جائے گا اور اسی دوران ہسپتال کی مشینوں کیلئے 80کروڑ روپے چاہیں ۔چیئرمین تحریک انصاف نے ڈاکٹرو ں سے متعلق اپنے گزشتہ بیانات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہاموجودہ نظام میں ہسپتالوں کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتاہم عوامی مینڈیٹ لے کر آئے ہیں ،کسی بھی حال میں عوام نے ہم سے پوچھنا ہے ڈاکٹرو ں سے نہیں کیونکہ ہم عوام کو جوابدہ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے ،میں ڈاکٹروں کی عزت کرتاہوں ان سے لڑنا نہیں چاہتا ۔جوڈاکٹر اچھاکا م کررہے ہیں انہیں جزااور جو صحیح کام نہیں کررہے انہیں سزاملنی چاہئے کیونکہ جزاوسزاکے بغیر کوئی نظام نہیں چل سکتا۔عمران خان نے مزید کہاکہ میں نے کبھی ججوں کی توہین نہیں کی لیکن حکم امتناعی کے ذریعے پشاور کے ہسپتالوں کو ٹھیک کرنے سے روکا جا رہاہے عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹروں کوٹھیک کرکے ہی دم لیں گے۔

مزید :

پشاور -اہم خبریں -