بوکو حرام کے حملے ،نائیجیریا میں 150 سکول بندہو گئے ہیں، ، اقوام متحدہ

بوکو حرام کے حملے ،نائیجیریا میں 150 سکول بندہو گئے ہیں، ، اقوام متحدہ
بوکو حرام کے حملے ،نائیجیریا میں 150 سکول بندہو گئے ہیں، ، اقوام متحدہ

  

ابوجا (مانیٹرنگ ڈیسک )اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ نائجر کے جنوب مشرقی خطے دیگا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملوں کی وجہ سے قریب ڈیڑھ سو اسکول بند ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں 12 ہزار سے زائد بچے متاثر ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق زیادہ تر متاثرہ اسکول دریائے یوبے کے کنارے اور جھیل چاڈ کے قریب واقع ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بوکو حرام کے حملوں کی وجہ سے ان اسکولوں سے اساتذہ غائب ہیں جب کہ علاقے میں افراتفری پھیلی ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتے اسی علاقے میں بوکو حرام کے ایک حملے میں 13 افراد ہلاک جب کہ تین زخمی ہو گئے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -