چلی میں 6اعشاریہ8شدت کاہولناک زلزلہ ،لوگوں میں خوف و ہراس

چلی میں 6اعشاریہ8شدت کاہولناک زلزلہ ،لوگوں میں خوف و ہراس
چلی میں 6اعشاریہ8شدت کاہولناک زلزلہ ،لوگوں میں خوف و ہراس

  

سنٹیاگو (مانیٹرنگ ڈیسک )لاطینی امریکہ کے ملک چلی میں ہفتے کو علی الصبح ہولناک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ آٹھ بتائی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز چلی کے کوکیمبو خطے کے وسطی حصے میں 36 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ اس زلزلے کے نتیجے میں جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔البتہ جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ عمارتوں سے کھلی جگہوںمیں نکل آئے ۔

مزید :

بین الاقوامی -