ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے،کھمبے سے باندھ کر خوب درگت بنائی

ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے،کھمبے سے باندھ کر خوب درگت بنائی
ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے،کھمبے سے باندھ کر خوب درگت بنائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )فیصل آباد میں دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے جنہیں شہریوں نے خوب سبق سکھایا ۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی النجف کالونی میں3 ڈاکوﺅں نے واردات کی کوشش کی جسے شہریوںنے ناکام بنا دیا ،موٹر سائیکل سوار تین افراد ڈکیتی کی غرض سے ایک گھر میں گھسے تھے کہ گھر والوں اور اہل علاقہ نے پکڑ لیا اور خوب درگت بنائی ۔شہریوں نے پولیس کو کال کی لیکن پولیس نے روائتی طریقہ اپناتے ہوئے پانچ منٹ کا فاصلہ گھنٹے میں طے کیا ۔اس دیر میں شہریوں نے پکڑے جانے والے دونوں ڈاکوﺅںکو کھمبے سے باندھ دیا اور منہ پر کالک ملنے کے بعدلاتوں ،مکوں اور گھونسوں کا شدید استعمال کیا اور بعدازاں پولیس کے حوالے کر دیا ۔

مزید :

فیصل آباد -