بدین میں دھاندلی کا منصوبہ تیار،بڑے پیمانے پر خون خرابے کا خدشہ ہے،ذوالفقار مرزا

بدین میں دھاندلی کا منصوبہ تیار،بڑے پیمانے پر خون خرابے کا خدشہ ہے،ذوالفقار ...
بدین میں دھاندلی کا منصوبہ تیار،بڑے پیمانے پر خون خرابے کا خدشہ ہے،ذوالفقار مرزا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہاہے کہ بدین میں بڑے پیمانے پر بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ تیارکرلیا گیا ہے، ضلع میں بڑے پیمانے پر خون خرابے کا خدشہ ہے،ذوالفقارمرزانے کہا کہ اپنے حق کا بھرپور دفاع کریں گے،نقصان کی ذمے داری سندھ حکومت پر ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق بدین میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر داخلہ نے مزید کہا  کہ  بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے بڑے منصوبے کے ساتھ ساتھ غنڈہ گردی اور ٹھپے لگانے کا بھی منصوبہ تیارکرلیا گیا ہے۔حکومت اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ورنہ نقصان کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت پر ہو گی۔

مزید :

بدین -اہم خبریں -