میر پور، شکیب الحسن کا جادو چل گیا،پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش کی زمبابوے کو 145رنز سے شکست

میر پور، شکیب الحسن کا جادو چل گیا،پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش کی زمبابوے کو ...
میر پور، شکیب الحسن کا جادو چل گیا،پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش کی زمبابوے کو 145رنز سے شکست

  

میر پور(مانیٹرنگ ڈیسک)شکیب الحسن کا جادو چل گیا میر پور میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں میزبان بنگلہ دیش نے  زمبابوے کو 145رنز سے ہرا دیا۔میر پور کےشیر بنگال سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 9کھلاڑی آﺅٹ پر 273رنز بنائے ۔بنگلہ دیش کی جانب سے مشفیق الرحیم نے شاندار سنچری سکور کی انہوں نے 109گیندوں پر 9چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 107رنز بنائے جبکہ دوسرے نمایاں بلے باز صابر رحمان ہیں جنہوں نے 58گیندیں کھیل کر 57 رنز بنائے ۔ جواب میں زمبابوے کی ٹیم شکیب الحسن کی باولنگ کا مقابلہ نہ کرسکی اور 37ویں اووور میں صرف 128رنز بنا کر آوٹ ہوگئی چگنبورا نے 41رنز بنائے ۔ شکیب الحسن نے پانچ اور مشرفی مرتضیٰ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔شاندار سنچری بنانے پر مشفیق الرحیم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا

مزید :

کھیل -