بالوں میں جوؤں نے نوجوان سعودی لڑکی کا ایسا حال کر دیا کہ معائنہ کرکے ڈاکٹر بھی گھبراگئے، جان کر آپ بھی احتیاط پر مجبور ہو جائیں گے

بالوں میں جوؤں نے نوجوان سعودی لڑکی کا ایسا حال کر دیا کہ معائنہ کرکے ڈاکٹر ...
بالوں میں جوؤں نے نوجوان سعودی لڑکی کا ایسا حال کر دیا کہ معائنہ کرکے ڈاکٹر بھی گھبراگئے، جان کر آپ بھی احتیاط پر مجبور ہو جائیں گے

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سرمیں پڑنے والی جوؤں کو معمولی مسئلہ جاننے والے خبردار ہوجائیں کہ یہ ننھے حشرات آپ کا خون اس قدر بھی چوس سکتے ہیں کہ جسم میں آئرن کی کمی سے بلڈ انیمیا نامی جیسی خوفناک بیماری بھی ہوسکتی ہے۔

جریدے ڈیلی میل کے مطابق 22 سالہ سعودی خاتون بیماری انیمیا کی وجہ اس کے سر میں جوؤں کی کثرت ثابت ہوئی ہے۔ 22 سالہ خاتون سر میں شدید خارش، سر چکرانے اور مسلسل تھکاوٹ اور جسم میں درد جیسی شکایات کے ساتھ ہسپتال آئی تھی۔ جریدے BMJ Case Reports میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق جب ڈاکٹروں نے خاتون نے متعدد ٹیسٹ کئے تو معلوم ہوا کہ اس کے جسم میں آئرن کی شدید کمی ہے۔ اس کے خون میں ہیمو گلوبن کا لیول 2.2g/l تھا جبکہ نارمل لیول 115 سے 160 جی /ایل تھا۔

مزید جانئے: نو عمر لڑکی کی گردن میں مسلسل درد ، ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو ایسا انکشاف ہواجو تمام والدین کو پریشان کر دے

جب آئرن کی اس قدر شدید کمی کی بظاہر کوئی وجہ نظر نہ آئی تو بالآخر ڈاکٹروں کا دھیان جوؤں کی طرف گیا۔ خاتون کو جووئیں مارنے والا شیمپو دیا گیا جسے اس نے ایک ماہ تک استعمال کیا جس کے بعد اس کے جسم میں آئرن کی مقدار میں واضح طور پر اضافہ ہونا شروع ہوگیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جوؤں کی کثرت سے جسم میں آئرن کی کمی ہوجانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی اس طرح کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -